بیسویں صدی سے اکیسویں صدی تک کا سفر ۔ باب۔21۔ امریکن انتخابات 9/11 سے11/9

اس دفعہ 2016 ء کے عام انتخابات میں ڈیموکریٹ کی طرف سے صدارتی اُمیدوار تھیں ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ۔یہ انتخابات ہر چار سال بعد ماہِ نومبر میں منعقد ہوتے ہیں۔۔۔۔۔ہیلری کلنٹن بدنامِ زمانہ "یہودی روتھ چائلڈ فیملی " کی رکن تھی اور کہا جارہاتھا کہ یہودی لابی نہ کہ ہیلری کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کر رہی ہے بلکہ اُنکے لیئے صدارتی مہم میں ڈالرز پانی کی طرح بہا رہی ہے۔۔۔۔۔والد کا تعلق جرمنی اور والدہ کا اسکاٹ لینڈ سے پہلی خاتون صدر منتخب ہو جائیں گی۔ لہذا سب اُس تیز دوڑنے والے" خرگوش" کی طرح مطمئین ہوچکے تھے ۔ لیکن 9ِنومبر2016ء کو آدھی رات کے بعد اچانک آہستہ آہستہ" کچھوے" کی مانند نتائج ٹرمپ کے حق میں۔۔۔۔سب حیران تھے 9/11کے بعد یہ11/9کو کیا ہو گیا ہے ؟

ڈونلڈ ٹرمپ اور اُنکے خاندان کی انتخابات کے نتائج کے دوران ایک یادگار تصویر

اس دفعہ 2016 ء کے عام انتخابات میں ڈیموکریٹ کی طرف سے صدارتی اُمیدوار تھیں ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ۔یہ انتخابات ہر چار سال بعد ماہِ نومبر میں منعقد ہوتے ہیں۔

ہیلری کلنٹن :
سروے تا میڈیا رپورٹس پھر بھی ہیلری کلنٹن کے حق میں انتخابی نتائج کی پیشن گوئی کر رہی تھیں۔ شاید اسکی ایک اہم وجہ یہ تھی کہ ایک تو ہیلری کلنٹن اپنے خاوند کلنٹن کے صدارتی دور 1992)ء تا2000ء (میں خاتونِ اول اور پھر صدر اوباما کے پہلے چار سالہ دور (2008ء تا 2012ء) میں امریکہ کی وزیر خارجہ رہ چکی تھیں ۔ گو کہ اس عہدے کی وجہ سے وہ انتخابی مہم کے دوران اُن ای میلز اسکینڈ کا سامنا کرتی رہیں جنکا تعلق اُنکے پرسنل اکاؤنٹ سے تھا۔ دوسرا بدنامِ زمانہ "یہودی روتھ چائلڈ فیملی " کی رکن تھی اور کہا جارہاتھا کہ یہودی لابی نہ کہ ہیلری کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کر رہی ہے بلکہ اُنکے لیئے صدارتی مہم میں ڈالرز پانی کی طرح بہا رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ:
دوسری طرف ٹرمپ کے والد کا تعلق جرمنی اور والدہ کا اسکاٹ لینڈ سے، تین شادیاں اور وہ بھی شوبز کی دُنیا کی خواتین سے اور بذاتِ خود بھی میڈیا سے وابستہ ۔ باقاعدہ مکمل کاروباری آثاثہ جات کے ساتھ ۔مشہورِ زمانہ پروگرام " سلیبرٹری اپرنٹیس" کے ایگزیگٹیوڈائریکٹر بھی اور میزبان بھی ۔لیکن ایک تو اُن کے پاس کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہ رہا تھااور وہ کسی سیاسی وابستگی کی وجہ سے نمایاں بھی نہیں رہے تھے۔ساتھ میں دورانِ انتخابی مہم اُنکا رویہ و بیانات انتہائی متنازعہ سمجھے جارہے تھے۔

انتخابات:
8ِنومبر2016ء بروز منگل امریکہ میں صدارتی انتخابات کی تاریخ و دِن تھا اور دونوں جماعتوں کے اُمیدوار جن میں سے ہیلری کا جماعتی نشان گدھا اور ٹرمپ کا جماعتی نشان ہاتھی تھا عوام الیکٹرول کالج کی طرف سے ووٹوں کے منتظر تھے۔435الیکٹورل ووٹ جمع 100ووٹ سینٹ و 3ووٹ دارلخلافہ کے ملا کر کُل 538 ووٹ تھے جن میں سے 270 ووٹ حاصل کرنے والے کو امریکہ کی صدرات کی اگلی کُرسی ملنی تھی۔

خرگوش و کچھوا:
امریکہ میں انتخابی عمل کا وقت ختم ہو نے کے بعد اولین نتائج میں سب اطلاعات ہیلر ی کے حق میں آرہی تھیں اور یقین کیا جارہا تھا کہ اگلے چند گھنٹوں میں وہ امریکہ کی تاریخ کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو جائیں گی۔ لہذا سب اُس تیز دوڑنے والے" خرگوش" کی طرح مطمئین ہوچکے تھے ۔ لیکن 9ِنومبر2016ء کو آدھی رات کے بعد اچانک آہستہ آہستہ" کچھوے" کی مانند نتائج ٹرمپ کے حق میں آنا شروع ہو گئے اور پھر امریکہ کی تاریخ کا بہت بڑا اَپ سیٹ ہو گیا اور کامیابی کا قُرعہ نکل آیا ڈونلڈ ٹرمپ کے نام۔ وہ اگلے چار سال کیلئے صدر منتخب ہو گئے۔سب حیران تھے 9/11کے بعد یہ11/9کو کیا ہو گیا ہے ؟
Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 204 Articles with 310332 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More