بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ایک غلط فیصلہ نے ان کی
اپنی قوم کو تو عذاب میں مبتلا کر ہی رکھا ہے لیکن اس کا شکار ان دنوں
بھارت آنے والے غیر ملکی سیاح بھی بن گئے ہیں- یہاں تک یہ سیاح بھیک مانگنے
پر مجبور ہوگئے ہیں تاکہ کچھ رقم جمع کر کے واپس اپنے ملک لوٹ سکیں-
|
|
جی ہاں بھارتی حکومت کے بڑے کرنسی نوٹ کی منسوخی کے فیصلے نے بھارت میں
موجود کئی آسٹریلوی اور یورپی سیاحوں کو سڑکوں پر کھیل تماشے دکھا کر یا
پھر بھیک مانگ رقم جمع کرنے مجبور ہوگئے ہیں-
یہ سیاح اپنے ساتھ جو بھارتی کرنسی لائے تھے تھے وہ اچانک بھارتی حکومت کے
فیصلے سے یکدم کاغذ میں تبدیل ہوگئی جبکہ سیاح اسے تبدیل بھی نہ کرواسکے-
اس کے علاوہ مقامی اے ٹی ایم مشینوں میں بھی کیش موجود نہیں ہے-
کمرشل بینک کرنسی نوٹ تبدیل نہیں کر رہے جبکہ ہزاروں اے ٹی مشینیں کام نہیں
کررہیں اور جو کر رہی ہیں ان پر لوگوں کی طویل ترین قطاریں موجود ہیں-
یہ سیاح بھارت کے دور دارز علاقوں پشکار اور راجھستان میں موجود ہیں اور
وہاں کے مقامی افراد رقص٬ کھیل یا پھر دیگر اقسام کی تفریح مہیا کر کے رقم
جمع کر رہے ہیں- یہ سیاح کم از کم اتنی رقم جمع کرلینے کے خواہشمند ہیں جو
کہ انتہائی بھارتی دارالحکومت دہلی تک پہنچا سکے-
|
|
دہلی پہنچ کر یہ سیاح اپنے متعلقہ سفارتخانے سے رابطہ کریں گے اور ان سے
اپیل کریں گے کہ وہ ان کی مدد کرے اور انہیں اس ملک سے باہر نکالے- یقیناً
بھارت کے لیے یہ بات بین الاقوامی سطح انتہائی بدنامی اور رسوائی کا باعث
ہے- |