انبیا اور اولیا سے بعد ا‌‌ز وفات مدد مانگنا-2

علماء اور محدثین کے اقوال :-
1- تفسیر عزیزی ( مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب رح حنفی) بلا کے دور ہونے کے واسطے غیر اللہ کو پکارنا اور نفع نقصان کا ان کو صاحب اختیار وسمجھنا شرک ہے۔
2-فوز الکبیر ( مولانا شاہ ولی اللہ حنفی فقیہ و محدث دہلوی ر ح) مشرکین بتوں کو روحوں کی توجہ کا قبلہ سمجھتے تھے، مسلمان بجائے بتوں کے قبروں کو سمجھتے ہیں۔
3-مجمع البحار ( علامہ محمد طاہر حنفی گجراتی ر ح) قبور انبیاء اور اولیاء پر مدد چاہنے اور حاجت مانگنے کی نیت سے جانا کسی عالم اہل اسلام کے نزدیک جائز نہیں۔ طلب حاجت اور استعانت صرف اللہ وحدہ لا شریک کا حق ہے۔
4-حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کے چند اقوال۔
1-اپنے دلوں کو غیر اللہ سے پاک کرو، اس کے سوا نفع نقصان کی توقع کسی سے نہ رکھو۔
2- جو شخص غیر اللہ سے نفع و نقصان کی امید رکھے وہ اللہ تعالیٰ کا عابد نہیں بلکہ وہ اس کا بندہ ہے جس سے یہ توقع رکھتا ہے ( الفتح الربانی)
3- اپنی کل حاجتوں کو خدا پر چھوڑ دو۔ تمام خلقت سے منہ پھیر کر اللہ کی طرف جھک جاؤ ( فتوح الغیوب)
Baber Tanweer
About the Author: Baber Tanweer Read More Articles by Baber Tanweer: 27 Articles with 91501 views A simple and religious man.. View More