ٹڈی حلال ہے

حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ الْحُوتُ وَالْجَرَادُ ».
( (صحیح) اخرجہ احمد: 97/2 من حدیث عبدالرحمن بہ، وھو ضعیف کما تقدم، ح: 238 ، وتابعہ اخواہ اسامہ، وعبداللہ (ھق: 254/1 ) واخرج البیھقی باسناد صحیح ، عن عبداللہ بن عمر قال: ’’احلت لنا میتتان ودمان : الجراد والحیتان، والکبد والطحال‘‘، وقال: ’’ھذا اسناد صحیح‘‘، وھذا الاثر لہ حکم الرفع۔

ترجمہ :
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہمارے لیے دو مری ہوئی چیزیں حلال کر دی گئی ہیں ، مچھلی اور ٹڈی ۔‘‘

فوائد و مسائل :

۱) مچھلی پانی سے نکلنے کے بعد زیادہ دیر زندہ نہیں رہ سکتی لہٰذا اللہ تعالیٰ نے بندوں پر رحمت کرتے ہوئے اسے ذبح کرنے کی شرط نہیں لگائی، اس لیے یہ بغیر ذبح ہی کے حلال ہے۔

۲)ہر قسم کی مچھلی حلال ہے ، خواہ وہ ندیوں، نہروں اور دریاؤں کی مچھلی ہو، یا سمندر کی عظیم الجثہ مچھلی ۔

۳)’’ٹڈی‘‘ سے مراد حشرات کی وہ قسم ہے جو بعض اوقات جھنڈ کی صورت میں اکٹھی اڑتی ہوئی آتی ہیں اور جس کھیت یا فصل پر بیٹھ جائیں اسے چٹ کر جاتی ہیں، درختوں کے پتے کھا جاتی ہیں۔ اسے پنجابی میں مکڑی کہتے ہیں۔ اردو میں اس کا عظیم جھنڈ ’’ٹڈی دَل‘‘ کہلاتا ہے۔ اہل عرب اسے بھون کر کھاتے ہیں۔
bashir
About the Author: bashir Read More Articles by bashir: 26 Articles with 63274 views i m honestly and sensory.. View More