ڈھلتی شام

 کہتے ہیں غروب آفتاب کا منظر بہت دلفریب ہوتا ہے- عجیب بات ہے کہ میرا اس "وقت " اور اس "لفظ " سے سوائے خوف اور افسردگی کے اور کوئی تعلق نہیں- میرے لئے ڈھلتی شام کا مطلب اختتام ہے- دراصل یہ کسی وقت کا نہیں بلکہ ایک احساس کا نام ہے- بہت گہرا احساس، سب کچھ ختم ہونے کا احساس ، زوال کا احساس، کسی حسین سفر کے اختتام کا احساس، کسی خوبصورت لمحے کے چھوٹ جانے کا احساس، کسی اپنے کو کھونے کا احساس- جیسے غروب آفتاب خوبصورت دن کے اختتام کا احساس دیتا ہے ڈھلتا سورج تو پھر بھی ایک پیغام چھوڑ جاتا ہے - روشن صبح کا پیغام ، نیا دن، نئی امیدیں ، نئی کرنین ، ایک نۓ کل کا پیغام- لیکن ڈھلتی شام تو کسی روشنی کی امید کی پابند نہیں- یہ شام کب تلک رہے گی -اس شام کی صبح کب ہوگی اورہوگی بھی کے نہیں -ان سوالات کے ہمراہ ہمیں چھوڑ جاتی ہے غروب آفتاب کے منظر سے لطف اندوزضرور ہوں لیکن ڈھلتی شام کا وہ احساس اپنے دل میں اترنے نہ دیں .کیونکہ ڈھلتا سورج تو ایک بہت خوبصورت صبح میں تبدیل ہو جاتا ہے- لیکن ڈھلتی شام کا وہ احساس آپ کے دل میں بسیرا کر لیتا ہے-
سورج تو روز ہے ڈھلتا ہے بس زندگی کی شامیں نہیں ڈھلنی چاہئیں
 
Mehreen Shah
About the Author: Mehreen Shah Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.