تقابل

چاندنی رات میں چاندی سی چاندنی چھٹکی ہوئی تھی کہ رات کے ہیولے بھی صاف نظر آ رہے تھے۔دور تک پھیلے جنگل میں جلتے چنار دور سے دکھائی دے رہے تھے۔ ایک بھیڑیے کی ہوک نے سکوت کو درہم برہم کردیا ۔ یکے بعد دیگرے کئ بھیڑیے سرخ زبانیں لپلپاتے ہوئے میدان میں اتر آئے ان کی سرخ گدلی آنکھوں میں ہوس تھی بھوک سے ان کے پیٹ کمر کے ساتھ لگے ہوئے تھے وہ ایک تونگر ملک کے۔بھو کے جانشین تھے۔پھر یکدم ان کی تھوتھنیاں فضا میں کچھ سونگھنے لگیں ۔گلے سڑے گوشت کی سڑاند نے ان میں بجلی بھر دی ۔وہ فضا میں پھیلی بدبو کو سونگھتے ہوئے اس کے منبع کی تلاش میں ایک دوسرے کو دیکھنے لگے۔اور کچھ دیر بعد وہ ایک دوسرے کو نوچ رہے تھے۔