جادو کا توڑ دوسری اور آخری قسط

الله پاک نے سب سے زیادہ روحانی طاقت اپنے محبوب تاجدار حرمین (ص) کو عطا فرمائی ہے پھر تھوڑا سا اندازہ لگائے کہ جس جادو نے آپ(ص) پر بھی اثر کر لیا وہ کتنا خوفناک اور طاقتور جادو ہوگا یقینی بات ہے کہ اگر وہ جادو مجھ پر یا آپ میں سے کسی پر ہو جاتا تو اس کے تو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتا اور اس خوفناک جادو کو معوذتین نے جڑ سے کاٹ دیا تھا معوذتین صرف جادو کے توڑ کے لیے نہیں بلکہ ہر قسم کے شر سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے الله پاک نے اپنے محبوب اور آخری نبی حضرت محمد(ص) کو حکم فرمایا کہ آپ جناتی شیطانوں اور انسانی شیطانوں کے شر سے الله پاک کی پناہ مانگیں ۔ معوذتین پڑھنا روز کا معمول بنائے یہ انسان کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھتا ہے جو لوگ جادو ، نظربد، وساوس، آفات جہانی اور امراض روحانی میں مبتلا ہیں وہ روزانہ سو سو بار ان دو سورتوں کا اہتمام کریں - جو اپنی ذہنی کاموں اور جماعت کے بارے میں وساوس میں مبتلا ہیں وہ بھی یہ عمل کریں- فتنوں کی کثرت کی وجہ سے کم از کم صبح شام گیارہ گیارہ یا سات بار ان دو سورتوں کا اہتمام ہر مسلمان کو کرنا چائیے ورنہ تین بار تو کبھی بھی ناغہ نہ کرٰیں- ایک بات یاد رکھیں کہ عمل وہی اچھا ہوتا ہے جیسے انسان خود کرے بے شک دوسروں کے دم کرنے سے بھی اثر ہوتا ہے مگر وہ تو دم کرنے والے کا عمل ہوا اب اگر اس کے دل میں اخلاص، تقوی ، اور آپ کے لیے خیر خواہی ہے تو آپ کو بھی فائدہ پہنچے گا اور اگر آپ خود پڑھیں گے تو یہ آپ کا عمل ہوگا اور اصل عمل ہوتا ہی وہی ہے جو انسان خود کرے ایسا عمل انشاءاللہ ضرور کارگر ہوگا - آپ سب کوشش کریں کہ اس پر عمل کریں مجھے اللہ پاک سے امید ہے کہ آپ کے بہت سے مسائل انشاءاللہ حل ہو جائے گے۔
umama khan
About the Author: umama khan Read More Articles by umama khan: 22 Articles with 52137 views My name is umama khan, I love to read and writing... View More