دنیا بھر میں گھومنا لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم
اچھی جگہوں کا انتخاب اتنا بھی آسان نہیں- لیکن یہ بھی حقیقت سے کہ سیاحت
کے حوالے سے بہترین مقامات کا انتخاب وہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی
تعداد سے باآسانی کیا جاسکتا ہے- دنیا کے زیادہ تر سیاح مقبول ترین تفریحی
مقامات کا رخ کرتے ہیں-حال ہی میں MasterCard کی جانب سے سال 2016 کے مقبول
ترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی گئی ہے- اس فہرست میں ایسے سیاحتی
مقامات کا ذکر کیا گیا ہے جن کا رخ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے کیا- ہم
یہاں آپ کو سیاحت کے حوالے سے سال 2016 میں سرفہرست دنیا کے مقبول ترین
سیاحتی مقامات جو کہ بیشتر مکمل شہر ہیں اور وہاں آنے والے بین الاقوامی
سیاحوں کی تعداد کے بارے میں بتا رہے ہیں- اس کے علاوہ یہاں یہ بھی بتایا
جارہا ہے کہ سیاح ان مقامات کا رخ کیوں کرتے ہیں؟ |
Seoul
اس فہرست میں 10 ویں نمبر جنوبی کوریا کا دارالحکومت سیول ہے- سال 2016 کے
دوران 10.2 ملین بین الاقوامی سیاحوں نے اس شہر کا رخ کیا- سیاح اس شہر میں
یہاں کے خوبصورت اور تاریخی گاؤں Bukchon Hanok٬ ایک مندر اور عالمی معیار
کے کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے آتے ہیں-
|
|
Tokyo
جاپانی شہر ٹوکیو کی اس فہرست میں نویں پوزیشن ہے- یہاں سال 2016 کے دوران
آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 11.7 ملین ریکارڈ کی گئی- جاپان
متعدد مندروں اور مقبروں کا گھر ہے جن میں سے بعض ٹوکیو میں موجود ہیں-
|
|
Istanbul
سب سے زیادہ سیر کیے جانے والے مقامات کی اس فہرست میں 8 ویں پوزیشن ترکی
کے استنبول کو حاصل ہے- سال 2016 میں 11.95 ملین بین الاقوامی سیاحوں نے اس
شہر کا دورہ کیا- اگرچہ حالیہ دہشت گردی استنبول میں آنے والے سیاحوں کی
تعداد میں کمی کا باعث بنی لیکن اب بھی سیاحوں کی بڑی تعداد اس شہر کی سیر
کو آرہی ہے-
|
|
Kuala Lumpur
ملائیشیا کا شہر کولالمپور اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر ہے- اس سال 12.02
ملین بین الاقوامی سیاحوں نے اس شہر کا رخ کیا- یہاں سیاح Sri
Mahamariamman نامی مندر کو دیکھنے آتے ہیں جو ملائیشیا کا قدیم ترین مندر
ہے-
|
|
Singapore
فہرست میں 6ویں پوزیشن پر موجود سنگاپور میں سال 2016 کے دوران آنے والے
بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 12.11 ملین ریکارڈ کی گئی- سنگاپور میں
سیاحوں کے لیے کئی قسم کے تفریح کے مواقع موجود ہیں- یہاں آپ کو مندر٬
باغات اور جنگلی حیات سے لے کر ریزورٹ٬ فوڈ مارکیٹ اور میوزیم تک ہر شے
دستیاب ہوتی ہے-
|
|
New York City
پانچویں پوزیشن پر موجود نیویارک شہر کی سیر کو آنے والے بین الاقوامی
سیاحوں کی تعداد اس سال 12.75 ملین ہے- اس شہر میں موجود مجسمہ آزادی اور
امپائر اسٹیٹ بلڈنگ سیاحوں کو ضرور اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں-
|
|
Dubai
دبئی گزشتہ سال 5ویں پوزیشن پر تھا لیکن اس سال سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کی
وجہ سے یہ چوتھے نمبر پر آگیا ہے- رواں سال 15.27 بین الاقوامی سیاحوں نے
دبئی کی سیر کی- دبئی اپنی پرتعیش آسائشات کی وجہ سے جانا جاتا ہے- دبئی
میں آپ مزیدار کھانوں کے علاوہ جدید فنِ تعمیر اور کئی دلچسپ مقامات کی سیر
کرسکتے ہیں جن میں پام ولیج کے زیرِ آب سوئٹس قابلِ ذکر ہیں-
|
|
Paris
پیرس دنیا کا تیسرا ایسا بڑا مقام ہے جہاں اس سال بین الاقوامی سیاحوں کی
ایک بڑی تعداد گئی- سال 2016 میں پیرس آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی
تعداد 18.03 ملین ریکارڈ کی گئی- اس شہر میں موجود ایفل ٹاور تو دنیا بھر
میں شہرت رکھتا ہے ہی لیکن یہاں موجود چند خاص بیکریاں اور دکانیں بھی
سیاحوں کی اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں- |
|
London
اس فہرست میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والا مقبول ترین سیاحتی مقام لندن ہے-
سال 2016 میں لندن آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 19.88 ملین ہے-
لندن مشہور عمارات اور تاریخ کے حوالے سے امیر ترین سمجھا جاتا ہے- اور اسی
وجہ سے سیاحوں کے درمیان مسلسل اسے ایک مقبول ترین مقام کا درجہ مل رہا ہے- |
|
Bangkok
فہرست میں سب سے پہلا نمبر بنکاک نے حاصل کیا ہے جبکہ گزشتہ سال یہاں آنے
والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 18.24 تھی اور اس کا درجہ بھی کم تھا-
لیکن اس سال 2016 میں یہاں آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں بہت
زیادہ اضافہ ہوا اور یہ تعداد 21.47 ملین تک جا پہنچی اور یہ مقام پہلی
پوزیشن پر آگیا- بنکاک میں خوبصورت مندر٬ باغات٬ جنگلی حیات اور پانی پر
بہتے بازار سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہوتے ہیں- |
|