کنزالایمان سے۔ ٢
شراب خانہ خراب ٣ ہجری میں غزوہء احزاب سے چند روز بعد حرام کی گئی ( صفحہ
٨١٠ )
تلک الرسل فضلنا بعضھم علی بعض۔ یہ رسول ہیں کہ ہم نے ان میں ایک کو دوسرے
پرافضل کیا۔ ( البقرہ ٢٥٣ )
وانبتھا نباتا حسنا ۔ اور اسےاچھا پروان چڑھایا۔ ( حضرت مریم علیہ اسلام
ایک دن میں اتنا بڑھتی تھیں جتنا اور بچے ایک سال میں ) آل عمران ٣٧
حدیث شریف میں ہے کہ کعبہ معظمہ بیت المقدس سے ٤٠ سال قبل بنایا گیا ( صفحہ
٨١٥ ) حوالہ آل عمران ٩٦ )
فمن زحزح عن النار و ادخل الجنہ فقد فاز ( جو آگ سے بچا کر جنت میں داخل
کیا گیا وہ مراد کو پہنچا ) آل عمران ١٨٥
حضرت جابر اور حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعای عنھما سے مروی ہے کہ مہر کی
ادنی مقدار دس درہم ہیں ‘ اس سے کم نہیں ہو سکتا (صفحہ ١٠٥ سورتہ النساء )
و اولی الا مر منکم ۔ اور ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں ۔ ( یہاں جائز
امور میں حکومت کی اطاعت کاکہاگیا ہے )
النساء ٥٩
الذین آمنوا یقاتلون فی سبیل اللہ ۔ ایمان والے اللہ تعالی کی راہ میں لڑتے
ہیں ۔ ( یہاں جہاد کی ترغیب دی گئ ہے )
النساء ٧٦
وما قتلوہ و ما صلبوہ ولکن شبہ لھم ۔ اور یہ کہ انہوں نے نہ اسے قتل کیا
اور نہ اسے سولی دی بلکہ ان کے لئے انکی شبیہ کا ایک بنا دیا گیا ) حضرت
عیسی علیہ السلام کی طرف اشارہ ہے۔ النساء ١٥٧ |