اگر کوئی چیز جو انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پائی
جاتی ہے تو وہ ہیں جعلی یا نقلی تصاویر جن کی تعداد کا اندازہ لگانا بھی
ناممکن ہے- یقیناً جعلی تصاویر کچھ ایسے ماہرانہ انداز سے تیار کی جاتی ہیں
کہ دیکھنے والے کو بالکل حقیقی معلوم ہوتی ہیں اور یہ سب فوٹو شاپ نامی
سافٹ وئیر کا کمال ہوتا ہے- لیکن ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ پر گردش
کرتی ہر ناقابلِ یقین تصویر جعلی نہیں ہوتی بلکہ ان میں سے متعدد اصلی بھی
ہیں جنہیں ہم بغیر جانے بوجھے جعلی مان لیتے ہیں-ایسی ہی چند حقیقی تصاویر
آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں دکھائیں گے جو بہت حد تک ممکن ہے آپ کی نظر سے
بھی گزری ہوں اور آپ انہیں جعلی تصور کرتے ہوں-
|
|
یہ بھی ایک حقیقی تصویر ہے اور اس تصویر میں ایک نہیں بلکہ دو لڑکیاں ہیں-
بائیں جانب آئینہ ہے جبکہ دائیں جانب شفاف شیشہ جس کی دوسری طرف بھی ایک
لڑکی موجود ہے- یہ تصویر انتہائی مہارت سے کھینچی گئی ہے-
|
|
یہ 360 فٹ بلند وکٹوریہ آبشار پر بنا ایک قدرتی پول ہے اور اسے شیطانی پول
کہا جاتا ہے- یہاں پانی نسبتاً پرسکون ہوتا ہے- ستمبر سے دسمبر تک جب پانی
کی سطح کم ہوتی ہے تو اس پول میں تیراکی بھی کی جاسکتی ہے- اور یہ تصویر
اسی تیراکی کے دوران کھینچی گئی-
|
|
دیکھنے میں یہ تصویر فوٹو شاپ کا کمال لگتی ہے لیکن یہ بھی ایک بالکل حقیقی
منظر ہے- یہ ایک نلکے کی شکل میں بنایا جانے والا فوارہ ہے اور اس بہتے
پانی کے اندر ایک پائپ چھپا ہوا ہے جس نے نلکے کو سہارا دیا ہوا ہے- یہ
جادوئی نلکہ اسپین کے شہر Aqualand میں واقع ہے-
|
|
اس عجیب و غریب تصویر کی حقیقت یہ ہے کہ ایک خاص پروجیکٹ کے تحت ایک حقیقی
عمارت کے سائز جتنی تصویر تخلیق کی گئی اور اس کی نمائش کے لیے بطورِ کینوس
پیرس کی ایک عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے- اس پروجیکٹ کا نام "39GeorgeV"
تھا اور یہ اسی تصویر کی تصویر ہے-
|
|
فضا میں بلند جہاز کی چھت پر موجود یہ شخص ایک اسٹنٹ مین ہے اور انہیں دنیا
Rick Rojatt کے نام سے جانتی ہے- یہ بھی ایک اصلی تصویر ہے جو کہ ایک خاص
مقصد کے تحت کھینچی گئی- اس جہاز کو پائلٹ Clay Lacy نے Mojave California
1000 air races میں انتہائی کم رفتار سے اڑایا-
|
|
یقیناً بغیر سر کا اصلی گھوڑا نہیں ہوسکتا جبکہ یہ کوئی مجسمہ بھی نہیں ہے-
درحقیت یہ تصویر عین اس وقت کھیںچی گئی جب گھوڑا دوسرے راستے کی جانب دیکھ
رہا تھا اور تصویر دیکھنے والے کو پہلی نظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے
گھوڑے کا سر ہے ہی نہیں یا پھر تصویر ہی جعلی ہے-
|
|
یہ تصویر بھی انتہائی مہارت کے ساتھ کھینچی گئی ہے اور مکمل طور پر ایک
حقیقی تصویر ہے- لیپ ٹاپ کی اسکرین پر دکھائی دینے والا گٹار اور بک شیلف
وہی ہیں جو لیپ ٹاپ کے عقب بھی دکھائی دے رہے ہیں صرف فوٹوگرافر نے انہیں
انتہائی مہارت سے آپس میں منسلک کردیا ہے-
|
|
یہ دنیا کا سب سے منفرد زیبرا ہے جس کی وجہ اس کا رنگ ہے- اس زیبرے کو
Eclyse کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ حقیقی طور پر ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ
تصویر میں دکھایا گیا ہے جبکہ اکثر لوگ Eclyse کی تصویر کو جعلی اور فوٹو
شاپ کا کمال قرار دے دیتے ہیں-
|
|
یہ Dean Potter کے حالیہ کرتب کے دوران کھینچی گئی
تصویر ہے اور یہ خاص منظر Jeff Cunningham نے اپنے کیمرے میں قید کیا- بلند
ترین مقام پر رسی پر چلنے کا یہ مظاہرہ Yosemit میں Taft نامی پوائنٹ پر
دکھایا گیا- |