بچہ تم سے سیکھے گا

میاں بیوی باتیں کر رہے ہیں ۔ شوہر آج کے دور میں بچوں کے اندر احساس برتری ہونا چاہیے تم اس کا خاص خیال رکھا کرو۔بچے خود کو کمتر نہ سجمھیں۔اِن کو ڈانٹا نہ کرو ۔بچوں میں عزت نفس کا شعور ہوتا ہے ۔بیوی جی آپ تھیک کہہ رہے ہیں ۔دوسرا دن بیوی بچے کو سکول کے لیے تیار کر رہی ہے ۔شوہر کمرے میں داخل ہوتا ہے ۔غصے سے اپنی ہاتھ میں پکڑی شر ٹ بیوی پر پھینکتے ہوئے بولتا ہے اندھی تھی کیا تمہیں یہ داغ نظر نہیں آیا۔کبھی تو کوئی کام صیح سے کر لیا کرو ۔جاہل عورت ! بیوی خاموش رہی ہے روتے ہوئے اپنے پانچ سال کے بیٹے کے باقی بٹن بن کرتی ہے بچہ پوچھتا ہے مما یہ جاہل کیا ہوتا ہے،ماں غصے سے کہتی ہے اپنا منہ بند کرو۔شوہر پھر غصے سے کمرے میں آتا ہے اور کہتا ہے کل بھی تمہیں سمجھایا ہے تمہاری سمجھ میں کیوں نہیں آتا بچے سے تمیز سے بات کرتے ہیں ۔جانور کی جانور ہی رہو گی۔ بچہ تم سے سیکھے گا ۔ سوچ سمجھ کر بولا کرو۔
kanwalnaveed
About the Author: kanwalnaveed Read More Articles by kanwalnaveed: 124 Articles with 281120 views Most important thing in life is respect. According to human being we should chose good words even in unhappy situations of life. I like those people w.. View More