پانامہ لیکس ایک کھیل

سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے سلسلے میں مختلف دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں۔ مگر جس کا ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آرہا ۔کچھ تو ایساہے جس کی پردہ داری کی جا رہی ہے ۔جبکہ دوسری طرف ہمارے وزیراعظم کا کہنا ہے کوئی بھی پیسہ باہر نہیں بھیجا گیا ہے ۔ اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انکے اہل خانہ کے پیسے باہر ملک میں موجود نہیں ۔اگر یہ سچ ہے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ پانامہ لیگ کو کھیل کیوں بنایا جا رہا ہے۔کیاپانامہ لیگ سے ہٹ کر کوئی مسائل نہیں اگر آج کل کے حکمران ایک دوسرے پر تنقید کرنے کے بجا ئے اگر ملک کے حالات پر نظر ڈالیں تو انہیں اندازہ ہوگا کہ ملک بے شمار مسائل سے دوچار ہے ۔لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا کہ مسائل کا حل نکالا جائے بلکہ یہاں کہ حکمران جب تک دوسرے حکمران کو تخت سے نیچے نہیں اتار دیتا اسکوچین نہیں آتا۔حکمرانوں کے سامنے پانامہ لیگ ایک کھیل بن چکا ہے جو حکمران آتا ہے پانامہ لیکس کی بات کرتا ہے۔میرا یہ پہلو ہے کہ پانامہ کو چھوڑیں اور ملک کے لئے فائدے مند اقدامات کریں۔
Hamza Ghazi
About the Author: Hamza Ghazi Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.