آہ…… ناصر محمود چٹھہ کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

پنجاب پولیس میں شجاعت و بہادری کی علامت سمجھے جانے والے ،خوش اخلاق آفیسر ناصر محمود چٹھہ کو ہم سے بچھڑے ہوئے ایک سال بیت گیا۔ مگر وہ عوام حلقوں ، عزیز ورفقاء،پولیس فورس اور لاتعداد لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں اور کسی روشن چراغ کی مانند ہیں۔ اس کا رازان کا عزیز واقارب ، دوستوں کے ساتھ اچھا رویہ ، پیار ومحبت اوراپنے ماتحت لوگوں پر شفقت تھی۔ انسپکٹر ناصر محمود چٹھہ کا تعلق ایک ایسے گھرانے سے ہے جو برس ہا برس سے محکمہ پولیس کے ذریعے سے عوام کی مثالی خدمت اور شجاعت و بہادری کی روشن مثالیں رقم کرتا چلا آیا ہے۔ ان کے والد چوہدری اکرم چٹھہ بھی ملتان پولیس میں انسپکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ چوہدری محمد اکرم پہلے پاک آرمی میں بھی رہ چکے تھے وہ ایک تجربہ کار اوربہادر پولیس آفیسر تھے ۔ انسپکٹر ناصر محمود چٹھہ کے بھائی محمد قاسم چٹھہ نے یکم اپریل 1990ء میں نہایت خطرناک اوراشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس آپریشن میں داستان شجاعت رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا ۔ جب دشمن کو اپنی جان کے لالے پڑگئے توانہوں نے شہید محمد قاسم چٹھہ کی آنکھوں میں لال مرچیں ڈال دیں مگرانہوں نے دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور ملک دشمن کے خلاف جھکنا گوارہ نہیں کیا ۔
چلتا ہے خنجر توچلے میری رگوں پر ۔ خودی بیچ کے اپنی میں جھک نہیں سکتا
مٹنے کو تو یہ دنیا بھی مٹ سکتی ہے مگر۔ تاریخ کے اوراق میں مٹ نہیں سکتا

خود چوہدری اکرم چٹھہ صاحب کا شمار پنجاب پولیس کے نامور (ایس ایچ اوز) میں ہوتا تھا انکی ایمانداری اورخوش اخلاقی رویہ کی وجہ سے ہی وہ مقبول عام تھے ۔ انسپکٹر ناصر محمود چٹھہ 24 اپریل 1973ء کو اپنے آبائی گاؤں بستی چٹھہ مخدوم رشید ضلع ملتان میں پید اہوئے بچپن ہی سے نہایت نفیس ، سادہ اورخوش اخلاق انسا ن تھے وہ اپنے اہل خانہ وبچوں کے ساتھ بہت ہی شفیق تھے اوراپنے خاندان میں ہر دلعزیز شخصیت تھے ۔ انسپکٹر ناصر محمود چٹھہ نے اپنے بڑے بھائی کی شہادت کے بعد ہار نہ مانی اور 1992 ء میں بطور ASI پنجاب پولیس جوائن کرلی اوریہ ملک دشمن اورپولیس فورس کے حوصلے پست کرنیوالوں بزدل دشمنوں کے منہ پرطمانچہ کے لیے بھر پور جواب تھا ۔ انہوں نے بطور ASI تھانہ وہاڑی ، لودھراں، ٹبہ سلطان پور، دنیاپور، قریشی والا ، کہروڑ پکا ، اورملتان کے کئی تھانوں میں تعینات رہے اورباخوبی فرائض سرانجام دیا ۔ 2000ء میں ناصر محمود چٹھہ کی اچھی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں سب انسپکٹر کے عہدے پر فائض کردیا گیا 2002 ء میں ڈی سی او ملتان نے انہیں ضلع کا بہتریں پولیس آفیسر قراردیا اورانکے کارکردگی کو سراہا انہوں نے بطور سب انسپکٹر ٹریفک پولیس ملتان میں اپنے فرائض کو سرانجام دیا انہوں نے سیکٹر قذافی میں اپنا لوہا منوایا اوراسی دوران بہت مقبولیت بھی حاصل کی ۔ بے مثال اوراعلی کارکردگی میں بنا پر بہت جلد ہی ناصر چٹھہ صاحب کو 2006 ء انسپکٹر کے عہدے پر فائزکردیا گیا۔

انسپکٹر کا عہدہ ملتے ہی آپ کی ملک وقوم کے لیے مصروفیات اوربھی بڑھ گئیں آپ کو ترقی کے فوراً بعد (Incharge MTO City Traffic Police Multan) تعینات کردیا گیا جس کے بعد ان پر کئے جانیوالے اعتماد پر پہلے سے زیادہ پورے اُترے اورایک خاندانی پولیس آفیسر ہونے کا ثبوت پیش کرتے نظر آئے۔ اس کے بعد ناصر محمود چٹھہ صاحب ٹریفک پولیس ملتان میں (Incharge Sector Quazafi Sector Kacheri, Gulgasht, Sector Ganta Ghar) بھی تعینات رہے ۔2010ء میں انہیں (ایس ایچ او) اورصدر لودھراں تعینات کردیا گیا انہوں نے لودھراں کے عوام اورپنجاب پولیس میں دوستانہ اورخوشگوار تعلق پیدا کیا جس کی بدولت لودھراں میں کرائم پر بہت قابو پایا گیا اسی وجہ سے وہ لودھراں کی عوام کے دلوں میں آج بھی آپ کے لیے بے پناہ محبت اورپیار ہے ۔وہ انچارج انویسٹی گیشن صدر لودھراں بھی رہ چکے ہیں۔ 2011 ء میں انسپکٹر ناصر محمود چٹھہ نے S.H.O دنیا پور کا چارج سنبھالا جہاں انہوں نے امن کے قیام کے لیے بھرپور محنت اورکوشش کی وہ عوام اورپولیس کے درمیان دوستانہ تعلق کے قیام کے ہمیشہ حامی رہے اورپولیس اورعوام کے درمیان نفرت کے خاتمہ کو یقینی بنایاآپ انچارج انویسٹی گیشن صدر دنیاپور بھی رہ چکے ۔آپ کو ذہین قابل اورایماندارپولیس آفیسر مانتے ہوئے آپ کو 2012 ء میں (Regional Police Office Multan) میں تعینات کردیا گیا انہیں (Regional Investigation Branch) کے رکن کے طورپر منتخب کیا گیا جہاں انہوں نے بہت خطرناک کیسز کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا اورانصاف اورمیرٹ کو یقینی بنایا اعلی افسران نے آپ اچھی کارکردگی کو سراہا آپ 16 دسمبر 2015 ء کو اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے جو کہ اس ملک کے لیے اورپنجاب پولیس کے لیے بہت بڑا نقصان تھا اوراپنے عزیز واقارب اوردوستوں کو تنہا چھوڑ گئے اﷲ تعالی آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے (آمین )۔آپ کے قریبی دوستوں میں مخدوم جاوید ہاشمی (MNA) طارق مسعود یسین (IG-ICT) ، چوہدری شریف ظفر (SSP) ، سلیم نیازی (DSP) ، طلعت حبیب (DSP) ، حسن رضاکھاکی (DSP) ہمہ نصیب (DSP) ،جی ایم شاہین (مرحوم ) (DSP) ابراہیم دریشک (DSP) انسپکٹر راشد تھہیم (S.H.O New Multan) مہر اقبال انسپکٹر، مظہر جوتہ ، مشتاق خاکی انسپکٹر ، نمرین منیرا، چوہدری عباس گل انسپکٹر ، جمال چشتی کانسٹیبل ، گلزار تھہیم (SI) ، جعفر حسن کانسٹیبل شامل ہیں ۔ ان کے صاحبزادے وقاص اکرم چٹھہ کا کہنا ہے کہ اﷲ نے ہمیں ملک کی خدمت جیسے عظیم کام کے لیے منتخب کیا ہے اورہمارے حوصلے بلند ہیں ہروقت اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اوراپنے دادا جی ، چچا ، اوروالد محترم کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اوردشمن کے لیے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گا۔
آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرئے
سبزہ نورستہ اس بھر کی نگہبانی کرئے
Hina Chohan
About the Author: Hina Chohan Read More Articles by Hina Chohan: 2 Articles with 1160 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.