کنزالایمان - 4

و آتو حقہ یوم حصادہ۔ مسلہ : لکڑی ‘ بانس ‘ گھانس کے سوا زمین کی باقی پیداوار میں ‘ اگر یہ پیداوار بارش سے ہو تو اس میں عشر واجب ہوتا ہے اور اگر رہٹ وغیرہ سے ہو تو نصف عشر ہوتا ہے ۔ ( الانعام ١٤١ )

فالقی عصاہ فاذا ھی ثعبان مبین ۔ ترجمعہ ( تو موسی علیہ السلام نے اپنا عصا ڈال دیا وہ فورا ایک ظاہر اژدھا ہو گیا ) سورتہ الاعراف ١٠٧۔ تفسیر پاک : حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ جب حضرت موسی علیہ السلام نے عصا ڈالا تو وہ ایک بڑا اژدھا بن گیا ‘ زرد رنگ منہ کھولے ہوئے زمین سے ایک میل اونچا اپنی دم پر کھڑا ہو گیا اور ایک جبڑا اس نے زمین پر رکھا اور ایک قصر شاہی کی دیوار پر ‘ پھر اس نے فرعون کی طرف رخ کیا تو فرعون اپنے تخت سے کود کر بھاگا اور ڈر سے اس کی ریح نکل گئ اور لوگوں کی طرف رخ کیا تو ایسی بھاگ پڑی کہ ہزاروں آدمی آپس میں کچل کر مر گئے فرعون گھر میں جا کر چیخنے لگا ‘ اے موسی تمہیں اس کی قسم جس نے تمہیں رسول بنایا ‘ اسکو پکڑ لو میں تم پر ایمان لاتا ہوں اور تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیجے دیتا ہوں ۔ حضرت موسی علیہ السلام نے اس کو اٹھا لیا تو وہ مثل سابق عصا تھا ۔ ( الاعراف ١٠٧)

و کلمہ ربہ ۔ ( اور اس سے اس کے رب نے کلام فرمایا ) تفسیر پاک : آیت سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ الصلوتہ والسلام سے کلام فرمایا ‘ اس پر ہمارا ایمان ہے اور ہماری کیا حقیقت ہے کہ ہم اس کلام کی حقیت سے بحث کریں ۔ اخبار میں وارد ہے کہ جب حضرت موسی علیہ السلام کلام سننے کے لئے حاضر ہوئے تو آپ نے طہارت کی اور پاکیزہ لباس پہنا اور روزہ رکھ کر طور سینا میں حاضر ہوئے ۔ اللہ تعالی نے ایک ابر نازل فرمایا جس نے پہاڑ کو ہر طرف سے بقدر چار فرسنگ کے ڈھک لیا ۔ شیاطین اور زمین کے جانور حتی کہ ساتھ رہنے والے فرشتے تک وہاں سے علیحدہ کر دئیے گئے اور آپ کے لئے آسمان کھول دیا گیا تو آپ نے ملائکہ کو ملاحظہ فرمایا کہ ہوا میں کھڑے ہیں اور آپ نے عرش الہی کو صاف دیکھا ‘ یہاں تک کہ الواح پر قلموں کی آواز سنی اور اللہ تعالی نے آپ سے کلام فرمایا ۔ آپ نے اس کی بارگاہ میں اپنے معروضات پیش کئے ‘ اس نے اپنا کلام کریم سنا کر نوازا ( سبحان اللہ ‘ کیا منظر ہو گا‘ ناصر ) حضرت جبریل علیہ السلام آپ کے ساتھ تھے لیکن جو اللہ تعالی نے حضرت موسی علیہ السلام سے فرمایا وہ انہوں نے کچھ نہ سنا ۔ حضرت موسی علیہ السلام کو کلام ربانی کی لذت نے اس کے دیدار کا آرزو مند بنایا ۔
Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 110746 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More