خوشیاں کم غم زیادہ ملے ہیں

سلام اے قاید

پاکستان جب سے بنا ہے ستر سالوں میں اسے خوشیاں کم غم زیادہ ملے ہیں اور بھارت نے شروع دن سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہے اور پاکستان. کو دکھ پہنچانے کا کو ی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیا ہے اور پہلا دکھ اثاثوں کی تقسیم کا دیا اسکے بعد ایک سال بعد کشمیر میں جنگ مسلط. کردی اور پاکستان کو کمزور کرنے کا کوی موقعہ ہاتھ سے نیہں جانے دیتا اور پاکستان میں اپنی خفیہ تنظیم کے ذریعے فساد برپا کرتا رہتا ہے اور انیس سو پینسٹھ میں ایک اور دکھ پہنچایا اور رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کر دیا اور ہماری بہادر افواج نے اسکو عبرت ناک شکست دی اسکے بعد پاکستان کو ایک اور کاری ضرب. لگای اور اکہتر میں پاکستان کو دولحت کر دیا مشرقی بازوں ہم سے کٹ گیا اور اندراگاندھی نے کہا تھا کہ آج ہم نے دو قومی نظریہ گنگا میں بہا دیا ہے مگر افسوس ہماری غلطیوں کی وجہ سے ہمارے اپنے بنگالی بھای ہم سے دور ہو گے اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا مگر اندرا کے منہ پر. طماچہ ثابت ہوا کہ مشرقی پاکستان نے اسلامی ریاست کا روپ ا ختیار کیا اور علیحدہ تشحص برقرار رکھا اور یہ دکھ قیامت تک پاکستان کو ستاتا رہے گا اسکے بعد پاکستان کو جو سب سے زیادہ دکھ ملا وہ دہشت گردی نے دیا اور اس دہشت گردی نے جہاں ہمارا جانی نقصان کیا وہاں ہمارا معاشی نقصان بھی بہت ہوا اور ہمارے ایک آدمی کے غلط فیصلے نے ہمارے ایک لاکھ ہنم وطنوں کی جان لے لی اور سولہ دسمبر دوہزار سولہ کو پاکستان کو ایک اور تاریح کا بڑا دکھ ملا جب سانحہ پشاور ہوا اور ڈیڑھ سو کے قریب پاکستان کے پھولوں کو شہید کر دیا گیا جس پر پوری قوم سر جوڑ کر بیٹھ گی اور پاک افواج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کا فیصلہ کر لیا اور ضرب عضب شروع کر دیا اور پینسٹھ کی طرح پوری قوم ایک پیج پر تھی وزیراعظم اپوزیشن سب اس بات پر متفق ہو گے کہ اب اور نہیں اب اللہ پاک کا لاکھ للاکھ شکر ہے کہ وطبن عزیز میں امن لوٹ آیا ہے اور اب ہم سب نے ملکر. عہد کرنا ہے کہ اب اپنے وطن کو اور دکھ نہیں پہنچنے دیں گے اور اپنے وطن کو. امن وامان. کا گہوارہ بنایں گےاور وہ کام کریں گے جس سے ہمارا وطن سکھی ہو اور. آگے بڑھے پاکستان. پایندہ باد
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334458 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More