ہم سب ایک ہیں

ہم سب ایک ہیں ہمارا اللہ ایک ہمارا نبی ایک یمارا قرآن مجید ایک ہمارا کلمہ ایک ہمارا قبلہ ایک یمارا دین ایک ہمارا جینا ایک مرنا ایک ماضی ایک ہمارا حال ایک مستقبل ایک یم سب ایک ہمارا وطن ایک ہمارا معاشرہ ایک ہمارا ثقافت ایک ہماری تہزیب ایک ہماری زبان ایک ہماری سوچ ایک ہمارا اٹھنا ایک ہمارا بیٹھنا ایک یماری تعلیم ایک ہمارا موسم ایک ہماری ہوا ایک ہمارا پرچم ایک ہماری رنگت ایک ہمارا سب کچھ ایک پھر لڑای کس بات کی کیوں ہم ایک دوسرے سے دور ہو گے ہیں کیوں فقہ واریت کا شکار ہو گے ہیں کیوں ایک دوسرے کے گلے کاٹ رہے ہیں کیوں ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں ہمیں ایک ہونے کا درس کون آے گا ہماری اچھی باتوں کو انگریزوں نے کافروں نے اپنا لیا وہ کامیاب ہوگے ترقی یافتہ ہوگے مگر ہم ابھی شیعہ سنی پر لڑ. رہے ہیں ہم ابھی مہاجر سندھی پر لڑ. رہے ہیں یورپ والے ایک کرنسی پر متحد ہوگے ہم ابھی پاکستانی نہین بن سکے خدا کے لیے ہم وطنو ذرا سوچیے کہ ہم نے اپنے وطن کے ساتھ انصاف کیا ہم نے اپنا فرض ایمانداری سے نبھایا دوستو کتنے دن کی زندگی ہے پتہ کب موت کا پروانہ آجاے تو خدا کیلے ہم وطنو خواب غفلت سے جاگو جو غلط راہ پے چل نکلا ہے اسے روکو جو حب الوطنی کو داغدار کر رہا ہے اسے روکو کسی کے ہاتھ کا کھلونا مت بنو اور اپنے وطن اور ہم وطنوں کا سوچوں جو بہت درد سہے چکے جن میں اب درد سہنے کی سکت نہیں رہی پاکستان اور پاکستانی بہت قربانیآں دے چکے ہماری افواج بہت قربانیاں دے چکی اب عقل کے نا خن لو. اور وہ کام کرو جس سے اللہ اور اسکا نبی راضی ہو جنت اچھے کاموں سے ملتی ہے حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادایگی سے ملتی یے ماں باپ کی خدمت سے ملتی ہے جنت کسی کو مارنے سے نہیں ملتی خود کش حملے سے نہیں ملتی جب ہمارے مزہب نے کہا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان لی اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا اور جس نے ایک جان بچای اس نے پوری انسانیت کو بچایا اللہ پاک ان لوگوں کو ہدایت دے جو. ان بچوں کو غلط تشریح کرکے معصوموں کی زندگیوں کو برباد کرتے ہیں جنھوں نے ہماری یک جہتی کو بر باد کیا اور ہم پاکستانیوں کو ایک دوسرے سے جدا کیا اور ہمیں دنیا بدنام کیا اور ہمارے وطن پر غلط لیبل لگوایا اللہ پاک ہم جسطرح پہلے ایک تھے پھر اسی طرح ہمیں ایک بنا دے اور ہمارے وطن کو اتحاد و یک جہتی دے اور ہمیں امن دے برکت دے خوشحالی دے اللہ پاک حکمرانوں کو کرسی پر لڑنے کی بجاے پاکستان کیلیے کچھ کر نے کی توفیق دے آمین
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334350 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More