| 
		 سال 2016 اختتام پذیر ہونے میں اب صرف چند ہی گھنٹے باقی 
		ہیں- یہ سال اپنے پیچھے کئی خوشگوار یادیں بھی چھوڑے جارہا ہے- انہی یادوں 
		میں پاکستان کی چند مقبول شوبِر شخصیات کی یادگار شادیاں بھی ہیں جو کہ سال 
		2016 میں سرانجام پائیں- ان خوبصورت شادیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت 
		زیادہ پسند کی گئیں- آئیے ہم آپ کو سال 2016 میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز 
		کرنے والی چند شوبِز شخصیات کے بارے میں بتاتے ہیں-  | 
	
	
		| 
		  
		Sanam Jung and Qassam Jafri 
		صنم جنگ کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت فنکاراؤں میں ہوتا ہے اور 
		ان کی شہرت کی ایک بڑی وجہ مارننگ شو کی میزبانی بھی ہے- صنم جنگ رواں سال 
		کے آغاز میں 9 جنوری 2016 کو پائلٹ قصام جعفری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں 
		منسلک ہوئی- اس خوبصورت جوڑے کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی- 
		حال ہی میں صنم جنگ کے ہاں ایک بیٹی کی ولادت بھی ہوئی ہے-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		Jana Malik and Nouman Javaid 
		جاناں ملک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین فنکاراؤں میں سے ایک 
		ہیں-جاناں ملک کی شادی 2 ستمبر 2016 کو پاکستان کے معروف گلوگار نعمان 
		جاوید سے انتہائی دھوم دھام کے ساتھ ہوئی- اس جوڑے کی شادی کے موقع پر 
		کھینچی جانے والی تصاویر بھی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بہت مقبول رہیں- 
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		Anum Fayyaz and Asad Anwar 
		پاکستانی ڈراموں کی نوجوان٬ خوبصورت اور باصلاحیت فنکارہ انعم فیاض اپنے 
		دوست اسد انور کے ساتھ 26 نومبر 2016 کو کراچی میں رشتہ ازدواج میں منسلک 
		ہوئیں- اسد انور کا تعلق لندن سے ہے اور یہ شادی انتہائی سادگی سے سرانجام 
		پائی- شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست احباب کو ہی مدعو کیا گیا- شادی کے 
		فوراً بعد یہ جوڑا عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگیا-
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		Rubya Chaudhry and Mekaal Hassan 
		ربیعہ چوہدری پاکستانی فیشن انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ہے- ربیعہ چوہدری 
		10 اگست 2016 کو مشہور موسیقار میکال حسن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں- 
		یہ شادی متعدد افراد کے لیے انتہائی حیران کن تھی کیونکہ ان دونوں شخصیات 
		کو اس سے قبل کبھی بھی ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا تھا-تاہم سوشل میڈیا نے اس 
		راز سے پردہ شادی کی خوبصورت تصاویر شئیر کر کے اٹھایا- 
  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		  
		Urwa Hocane and Farhan Saeed 
		حال ہی میں انجام پانے والی یہ شادی مختلف وجوہات کی بنا پر کافی مقبول رہی- 
		پاکستانی ڈراموں کی مقبول فنکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید کے نکاح 
		کی تقریب 16 دسمبر 2016 کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی- یہ شادی 
		انتہائی دھوم دھام کے ساتھ ہوئی جس میں شوبِز سے تعلق رکھنے والی متعدد 
		نامور شخصیات نے شرکت کی- اس شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر بہت بڑے 
		پیمانے پر گردش کرتی رہیں اور کافی پسند بھی کی گئیں-
  | 
	
	
		| 
		 |