ہر فنکار کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ایک دن آسکر ایوارڈ ہاتھ
میں تھامے! شرمین عبید چنائے وہ پہلی پاکستانی ہیں جو یہ اعزاز 2 مرتبہ
حاصل کرچکی ہیں- مگر اب اس فہرست میں ایک نیا پاکستانی نام بھی شامل ہونے
جارہا ہے-
حال ہی میں 89ویں اکیڈمی ایوارڈ 2017 کے امیدواروں کی فہرست جاری ہوئی ہے
اور ہمیں یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ ابھرتی ہوئی پاکستانی
cinematographer نوشین دادا بھائی اس فہرست میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی
ہیں-
نوشین کراچی اور لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی سینما ٹو گرافر ہیں اور
امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کی طالبہ ہیں- ان کی فلم “La Femme et Le TVG” آسکر
نامزدگی کی فہرست میں شارٹ فلم (لائیو ایکشن) کی کیٹیگری میں نامزد ہوئی ہے-
اس شاندار کامیابی کی خوشی کا اظہار نوشین نے اپنے فیس بک پوسٹ میں اس طرح
سے کیا:
|
|
نوشین دادا بھائی کئی پاکستانی پروجیکٹ سے بھی منسلک ہیں جن میں The Ground
Beneath their Feet” اور ” A Tale of Pakistani Woman” بھی شامل ہیں- اس کے
علاوہ وہ اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والی ڈائریکٹر شرمین عبید اور گیتا گندبھر کے
ساتھ “Journey of a Thousand Miles: Peacekeepers” نامی فلم میں بھی کام
کرچکی ہیں-
“La Femme et Le TVG” کی کہانی ایک تنہا خاتون ایلسے کے گرد گھومتی ہے جو
اپنے سچے پیار٬ ایک ٹی وی جی ٹرین ڈرائیور کی تلاش میں نکلتی ہے- آخر اس
مووی کی خاص بات کیا ہے؟ یہ جاننے کے لیے آپ کو فلم دیکھنی پڑے گی-
|
|
شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پیغام میں نوشین کو اس کامیابی پر مبارکباد بھی
پیش کی-
|
|
ہمیں نوشین دادا بھائی کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے اور امید ہے کہ وہ
2017 کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گی- |