دنیا کی چند حیرت انگیز وارداتیں

رقوم یا قیمتی اشیاﺀ کی چوری ایک عام سی بات ہے اور ہم اکثر ایسی وارداتوں کے قصے سنتے رہتے ہیں- لوگ اپنی اشیاء اور رقوم کو محفوظ بنانے کے جتن کرتے رہتے ہیں جبکہ چور اپنی منصوبہ بندی کر کے یہ رقم یا قیمتی اشیاﺀ اڑا لے جاتے ہیں- لیکن ہم جن اشیاﺀ کی چوری کی وارداتوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں انہیں کوئی عام انسان چرانے کا سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ بظاہر وہ کوئی خاص قیمتی نہیں ہوتی- لیکن پھر دنیا کے مختلف ممالک میں ان عجیب و غریب اشیاﺀ کی چوری کی وارداتیں پیش آئیں-


پنیر
جون 2016 میں ونکسن کے علاقے Oak Creek میں چوری کا عجیب و غریب واقعہ پیش آیا- پولیس کے مطابق پارکنگ ایریا میں کھڑے ایک ٹرک سے چوروں نے 20 ہزار پونڈ وزن کی حامل پنیر چرا لی- اس پنیر کی مالیت 46 ہزار ڈالر تھی- اور یہ پنیر کی چوری کا پہلا واقعہ نہیں ہے٬ اس سے قبل بھی جرمن ٹاؤن سے 70 ہزار ڈالر کی مالیت کی پنیر چوری کی گئی تھی-

image


میپل سیرپ
سال 2013 میں میپل سیرپ کی چوری کا تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ پیش آیا- اس واردات میں چوروں نے 6 ملین پونڈ وزن کا حامل میپل سیرپ چوری کرلیا جس کی مالیت 18 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے- تاہم کیوبا کی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور کئی لوگوں کو گرفتار کرنے کے بعد اس سیرپ کی ایک بڑی مقدار واپس برآمد بھی کر لی- میپل سیرپ مختلف ادویات اور کھانوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے-

image


چکن ونگس
نیویارک کے شہر Syracuse میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں کام کرنے والے باپ بیٹا نے 40 ہزار ڈالر کی مالیت کے چکن ونگس اپنے ہی ریسٹورنٹ سے چوری کر کے دیگر دکانداروں اور سڑک پر فروخت کردیے- چوری کا یہ واقعہ سال 2015 میں پیش آیا- یہ چکن ونگس مارکیٹ سے کم قیمت پر فروخت کیے گئے- اس سے قبل جارجیا میں بھی 65 ہزار ڈالر کی مالیت کے چکن ونگس کی چوری کا واقعہ پیش آ چکا ہے-

image


میک اپ کا سامان
فلوریڈا کی رہائشی 27 سالہ Tierra Hughley کو ایک ایسے بیگ کے ساتھ گرفتار کیا گیا جس میں کاسمیٹکس کا سامان بھرا ہوا تھا- یہ تمام سامان چوری کا تھا اور اس کی مالیت 2 ہزار ڈالر تھی- ان خاتون کو بیک وقت تین جرائم میں گرفتار کیا گیا جن میں ایک بہت بڑی چوری٬ بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور گرفتاری پر مزاحمت کا جرم شامل ہے-

image


کدو
کدو چوری کرنے کا حیرت انگیز واقعہ حال ہی میں اکتوبر 2016 میں پیش آیا- یہ چوری کی واردات نیو جرسی کے علاقے Wayne میں پیش آیا جہاں چوروں نے ایک فارم سے 192 کدو چوری کرلیے- لیکن بدقسمتی سے وہاں نصب کیمروں نے انہیں پکڑوا دیا- چور یہ کدو ایک گاڑی میں ڈال کر لے گئے تھے- ان کدو کی مالیت 2500 سے 3000 ڈالر کے درمیان تھی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Cars, smartphones, jewelry and cash are among the many valuable items most people expect thieves to target. However, would think to lock up their Cheese, Maple syrup or Chicken wings. Yet, these everyday, ordinary products are among the most commonly stolen goods.