طلبہ و طالبات کی کامیابی کے راز
(Muneer Ahmad khan, RYkhan)
پیارے پیارے بچوں السلام علیکم امید ہے آپ
سب خیریت سے ہوں گے پیارے بچو آج میں آپ کو کامیابی کے راز بتانے لگا ہوں
اگر آپ ان پر عمل کریں گے تو آپ کو پھر کامیابی حاصل کرنے سے کوی نہیں روک
سکتا پہلا راز یہ ہے کہ آپ نے اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو آپ سب سے پہلے
والدین کا ادب کرنا سیکھیں خاص طور پر والدہ کا ادب جسکا حق والد سے تین
گنا زیادہ ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ ماں نو ماہ تک بچے کو اپنے پیٹ میں رکھتی
ہے اور جب جنم دیتی ہے تو موت کو دھکہ دیکر جنم دیتی ہے اور پھر اسکی مکمل
طور پر نگہداشت کرتی ہے آج کے دور کا سب سے مشکل کام بچوں کو پالنا ہے اس
لیے ماں کا مقام سب سے زیادہ ہے اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو ماں کو اف
تک نہ کہو اس کے بعد باپ کا احترام ہے کامیابی کا دوسرا راز اساتذہ کا
احترام ہے کہتے ہیں کہ باادب با نصیب بے ادب بے نصیب اور اگر آپ کامیابی
حاصل کرنا چاہتے ہو تو ان تین ہستیوں کا ہر حال میں ادب کریں اسکے بعد کلاس
میں زیادہ وقت تعلیم کو دیں ان بچوں سے دوستی کریں جو تعلیم میں سب سے آگے
ہوں اسکے ٹایم ٹیبل بنایں اور اپنا زیادہ وقت تعلیم کو دیں خاص طور پر نہم
دہم فسٹ ایر سیکنذ ایر یہ چار سال آپ کی کامیابی کا تعین کرتے ہیں ان سالوں
میں اپ اگر کامیاب ہوگے تو پھر آپ کا تعلیمی سفر کامیاب اگر اس دوران آپ رہ
گے تو. پھر ساری زندگی کے دھکے اٹھانے پڑیں گے اسکے بعد گریجویشن اور پوسٹ
گریجویشن میں کامیابی سے آپ کو کوی نہیں روک سکتا اور آپ سوشل میذہا سے دور
رہیں جب تک آپکی تعلیم مکمل نہیں ہوتی اچھے رویے اپنایں اور اپنی تمام توا
ناییاں تعلیم پر سرف کر دیں اور پھر آپ سب سے کامیاب انسان ہوں گے انشااللہ
|
|