بظاہر معمولی دکھائی دینے والا یہ گھر حقیقت میں انتہائی خاص

بظاہر عام سا دکھائی دینے والا یہ گھر حقیقت میں انتہائی غیر معمولی ہے جس کا اندازہ اس تصویر کو دیکھ کر کسی صورت نہیں لگایا جاسکتا- کلنٹن میری لینڈ کے علاقے میں تعمیر دو منزلہ عمارت نما یہ گھر دراصل ایک ٹیلے کو کھود کر تعمیر کیا گیا ہے-
 

image

 “coolest house in Maryland” کے نام سے مشہور یہ گھر 2006 میں Formworks Buildings Inc نامی ایک کمپنی نے تعمیر کیا اور اسے ایسے ماہرانہ انداز سے ڈیزائن کیا گیا جیسے کوئی ایک عام دو منزلہ عمارت ہوتی ہے-

زیرِ زمین یا ٹیلے کے اندر بنائے جانے والے اس گھر میں تین بیڈرم٬ دو بڑے باتھ روم اور ایک گیراج موجود ہے- یہ انوکھا گھر 3300 اسکوائر فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے-
 

image


تعمیراتی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کے تعمیر کردہ اس مخصوص ڈیزائن کے گھروں میں رہائش اختیار کرنے والے نہ صرف موسم کی سختیوں سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ ناقابل یقین حد تک توانائی کی بچت بھی کرسکتے ہیں-

کمپنی کا کہنا ہے کہ “ ان گھروں کے رہائشیوں کے ماہانہ یوٹیلٹی بلز کی رقم میں 90 فیصد کی کمی واقع ہوجاتی ہے“-
 

image

“ ٹیلے کے اندر بنائے جانے والے اس گھر کو اوپر سے 3 فٹ مٹی نے جبکہ اطراف سے 25 فٹ مٹی نے گھیر رکھا ہے“-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

You might not be able to tell by the photo below, but this seemingly average two-storey colonial brick house, in Clinton Maryland, is actually a giant Hobbit hole dug into a small dirt mound. It just happens to have a cleverly-designed facade.