کہا جاتا ہے کہ نقل یا کاپی صرف اسی چیز کو ہوتی جسے
کامیاب سمجھا جاتا ہے- چین کی تیار کردہ نقول دنیا بھر میں مشہور ہیں لیکن
چین صرف چھوٹی چھوٹی اشیاﺀ ہی کی نقل تیار نہیں کرتا بلکہ اس نے اپنے ملک
میں دنیا کی مشہور عمارات سے مشابہہ متعدد عمارات بھی تعمیر کر رکھی ہیں-
|
|
لندن کے مشہور ٹاور برج کا چینی ورژن کے صوبے Jiangsu کے شہر Suzhou دیکھا
جاسکتا ہے جو کہ بالکل اصلی ٹاور برج کی مانند معلوم ہوتا ہے-
|
|
سیاح چینی صوبے Gansu کے شہر Lanzhou میں موجود تھیم پارک میں واقع یونان
کی مشہور تاریخی عمارت Parthenon کی چینی نقل کی سیر کر رہے ہیں-
|
|
چینی میں آسٹریا کے ایک پورے گاؤں کی نقل بھی موجود ہے- آسٹریا کا
Hallstatt نامی گاؤں عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ہے جبکہ اس کا چینی ورژن
چین کے صوبے Guangdong کے شہر Huizhou میں واقع ہے-
|
|
سائیکل سوار چین میں موجود فرانس کے مقبول ترین ایفل ٹاور کے چینی ورژن کے
سامنے سے گزر رہے ہیں- یہ نقلی ایفل ٹاور چین کے شہر Yantai میں ایک رہائشی
کمپلیکس کے نزدیک تعمیر کیا گیا ہے-
|
|
تعمیراتی کارکن چین کے شہر Macau میں روم کی تاریخی عمارت Colosseum کی نقل
کی تعمیر کے لیے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں-
|
|
ایک سیاح بیجنگ ورلڈ پارک میں تعمیر وائٹ ہاؤس کے شاندار چینی ورژن کی
تصاویر کھینچ رہا ہے-
|
|
چینی گاؤں Florentia کے وسط سے گزرتی ہوئی نہر- یہاں قدیم اطالوی طرز کی
متعدد عمارات کی نقول تعمیر کی گئی ہیں- اور اس سب پر تقریباً 220 ملین
ڈالر کی لاگت آئی ہے-
|
|
اٹلی کے پیسا ٹاور سے کون واقف نہیں٬ لیکن یہ پیسا ٹاور کا چینی ورژن ہے جو
کہ شنگھائی میں تعمیر کیا گیا ہے-
|
|
سڈنی کے ہاربر برج اور اوپیر ہاؤس کی سیر بھی چین میں
ممکن ہے- ان دونوں مقامات کی نقول بیجنگ میں موجود ہے-
|
|
یہ مصر کے مشہور مندر Karnak کا چینی ورژن ہے اور
سیاحوں میں کافی مقبول بھی ہے- یہ نقل چین کے شہر Wuhan میں موجود Wanguo
پارک میں تعمیر کی گئی ہے-
|
|
یہ بیجنگ میں واقع ایک سرکاری عمارت ہے جس میں متعدد
سرکاری آفس موجود ہیں- مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ عمارت ماسکو کی
کریملن نامی عمارت سے مشابہہ ہے-
|
|
ایسٹر جزیرے کے مقبول اور پراسرار مسجموں کی نقل جو کہ
بیجنگ میں موجود ہے- |