چند مثبت تبدیلیاں زندگی خوشگوار بناسکتی ہیں

زندگی اس وقت تک خوشگوار اور پرسکون نہیں ہوسکتی جب تک کہ آپ اس کو گزارنے کے لیے مثبت طریقہ کار نہ اپنائیں- اپنے طرز زندگی میں چند چھوٹی لیکن مثبت تبدیلیاں لاکر آپ اپنی صحت اور مزاج کو بہتر بنا کر فٹ زندگی کا مزہ لوٹ سکتے ہیں۔ وہ مثبت تبدیلیاں کیا ہیں آئیے ڈان نیوز کی ایک رپورٹ سے اخذ کردہ زندگی گزارنے کے چند طریقوں کی مدد سے جانتے ہیں-


میٹھے کی جگہ پھلوں کا استعمال
میٹھی اشیاء اکثر پراسیس چینی سے بنی ہوتی ہیں جو کہ جسم کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں پھل میٹھے ضرور ہوتے ہیں مگر یہ قدرتی مٹھاس ہوتی ہے جس کا اعتدال میں استعمال جسم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ پھل فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو مٹھاس کو سست روی سے ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

image


خریداری پیٹ بھرنے کے بعد کریں
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق جو لوگ بازار میں سودا سلف خریدنے سے قبل گھر سے کھا کر نکلتے ہیں وہ جسم کے لیے نقصان دہ غذاﺅں کی خریداری کم کرتے ہیں، جس کی ممکنہ وجہ یہ ہوتی ہے کہ بھوک انہیں جلد بازی میں خریداری کے لیے نہیں اکساتی۔

image


گھر کے کھانے کو ترجیح
مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق ریسٹورنٹس کے مقابلے میں گھر کا کھانا زیادہ صحت بخش ہوتا ہے جس سے جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بھی ہوتا ہے اور مالی لحاظ سے بھی بچت ہوتی ہے۔

image


دانت صاف کرتے ہوئے ایک ٹانگ پر کھڑے ہونا
یہ ایک آسان سرگرمی ہے جو کہ جسمانی توازن بہتر کرنے میں مدد دیتی ہے، جو کہ صحت کے لیے بہت ضروری ہے خاص طور پر جب کوئی شخص درمیانی عمر یا بڑھاپے میں داخل ہوتا ہے۔

image


سن گلاسز کا استعمال
سن گلاسز صرف فیشن کا اظہار نہیں بلکہ یہ آنکھوں کو سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں سے تحفظ دیتی ہے، گھر سے باہر نکلتے ہوئے خاص طور پر موسم گرما کے دوران ان کا ضرور استعمال کریں۔

image


پودوں کو گھر کا حصہ بنانا
کچھ پھول اپنے رہائشی کمرے میں لائیں یا اپنی میز پر کوئی پودا رکھ دیں۔ آپ کے گھر یا دفتر میں سبزے کی یہ معمولی سی جھلک مزاج کو خوشگوار بنانے کے ساتھ جذباتی طور پر مستحکم شخصیت بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ یہ پودے گھر کی چاردیواری میں موجود مضر صحت آلودگی کو بھی جذب کرلیتے ہیں جو گلے کے راستے آپ کے پھیپھڑے میں جاکر تباہ کن اثرات کا سبب بن سکتی ہے۔

image


کھڑکی کے قریب رہنا
کھڑکی کے قریب باہر کا نظارہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ عادت آپ کے مزاج کو بھی خوشگوار بناتی ہے اور دن بھر دماغ کو چوکس رکھنے اور رات کو جلد سونے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ قدرتی روشنی میں رہنے سے خاص طور پر دن کے آغاز میں، جسم کی اندرونی گھڑی کو درست طریقے سے کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔ جن افراد کے دفاتر کھڑکیوں سے محروم ہوتے ہیں انہیں رات کو سونے میں مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور وہ اوسطاً ہر ماہ پندرہ گھنٹے کی نیند سے محروم رہتے ہیں۔

image

مطالعہ
اپنے علم میں اضافہ، تناﺅ میں کمی اور انٹرنیٹ سے دوری جیسے فوائد آپ ایک کتاب کھول کر حاصل کرسکتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق کسی کے بارے میں پڑھنا خاص طور پر متاثر کن تجربے کا مطالعہ لوگوں کو زیادہ مطمئن، تناﺅ سے محفوظ اور رضاکارانہ کاموں کے لیے تیار کرتا ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The new year is a common time to think about self-improvement. Luckily, there are lots of ways to better your lifestyle without throwing your daily routine out of whack. We've put together a list of some relatively small changes you can make to your life right now to start living healthier.