ہمدرد
یہیں رک جاؤ!
ایک آدمی گلی میں جا رہا تھا کہ اچانک آواز آئی،
"خبردار! یہیں رک جاؤ۔"
آدمی رکا ہی تھا کہ اس کے آگے اوپر سے ایک اینٹ آ گری۔ آدمی حیران ہوا تاہم
سمجھا اینٹ گرانے والے کی آواز ہوگی۔
کچھ دن بعد وہ سڑک پار کرنے لگا تھا کہ پھر وہی آواز آئی،
"خبردار! یہیں رک جاؤ۔"
وہ رک گیا اور زوں سے ایک گاڑی اس سے ایک انچ آگے سے گزر گئی۔ آدمی کو
پچھلا واقعہ یاد آگیا۔ اس نے چلا کر پوچھا،
"کون ہو تم؟"
دیکھا تو ایک بوڑھا بابا کھڑا ہے. بولا میں تمہارا ہمدرد ہوں.
آدمی ڈبڈبائی ہوئی آنکھیں لے کر بولا:
"حضرت آپ میرے نکاح کے وقت کہاں چھپ گئے تھے۔" |