سیاست میں پولیس کا کردار

محترم احباب ملک جس دور سے گزر رہا ہے اس بحران سے نکالنے کیلئے سیاست اور سیاست دانوں کی طرف ذہن جاتا ہے، لیکن افسوس کہ ہمارے پیارے وطن کو اپنے ہی کرپٹ اور نا اہل سیاست دانوں اور بیورو کریٹس کی نظر لگ گئی۔ ہر طرف اقتدار کی ہوس اور بہروپیوں کی شکل میں یہ منافقوں اور بے حسوں کا ٹولہ جونکوں کی طرح ملک کا خون چوسنے میں مصروف ہیں۔

میں کراچی پولیس میں ملازمت کرتا ہوں، یہ سب کچھ دیکھ کر دل روتا ہے کہ کس مقصد کے لیے یہ ملک بنا اور اب اسکا کیا حشر ہو رہا ہے، میری ٢٠ سال کی سروس کا یہ نچوڑ ہے کہ اگر اس ملک کو بچانا ہے تو محکمہ پولیس ختم کر دیا جائے ١٠٠فیصد معاشرہ ٹھیک ہو جائے گا۔

جہاں سیاست دان چور ہیں وہاں پولیس بھی چور ہے، اس کی میں ذاتی طور پر گواہی دیتا ہوں، سپاہی سے لے کر آئی۔جی تک چور ہیں۔ کسی بھی محکمے میں صرف وہ ایماندار ہے جس کے ہاتھ کچھ نہیں لگ رہا۔ کسر کوئی نہیں چھوڑتا، اب نہ تو کوئی معجزہ ہونے والا ہے اور نہ ہی کوئی خلیفہ آنیوالا ہے ایک ہی حل ہے اور وہ ہے لوگ خود سڑکوں پر نکل آئیں اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔
Ejaz Ahmed Khan
About the Author: Ejaz Ahmed Khan Read More Articles by Ejaz Ahmed Khan: 2 Articles with 1108 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.