چاکلیٹ زمانہٴ قبل از مسیح سے زیر استعمال ہے

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں شواہد دریافت کر لیے ہیں کہ وسطی امریکہ کے باشندے کم از کم تین ہزار سال سے کاکاؤ سے بنائی گئی چاکلیٹ کے مشروبات پی رہے ہیں۔ اس سے پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ اس چاکلیٹ کے مشروب کا استعمال اس سے پانچ سو برس بعد شروع ہوا تھا۔

پیر کے روز نیویارک کی کورنیل یونیورسٹی میں بشریات کے پروفیسر جون ہینڈرسن نے کہا کہ ان کی ٹیم نے جنوبی امریکہ کے ملک ہانڈوراس میں ملنے والے مٹی کے برتنوں کے ٹکڑوں پر پائے جانے والے بچے کھچے اجزا کا تجزیہ کیا۔

ہینڈرسن نے کہا کہ وسطی امریکہ کے پرانے باشندے ممکن ہے بیئر کی طرح کا ایک مشروب بھی پیتے ہوں جو کاکاؤ پودے سے تیار ہوتا تھا۔

ہینڈرسن نے خیال ظاہر کیا کہ ان ابتدائی مشروبات نے ممکن ہے بعد میں چاکلیٹ کے اس مشروب کی شکل اختیار کر لی ہو جو سولھویں صدی کے یورپی باشندے پیا کرتے تھے۔

یہ مشروب یورپی باشندوں کے ساتھ ان کے وطن پہنچا جس کے نتیجے میں چاکلیٹ کی جدید صنعت وجود میں آئی ۔

YOU MAY ALSO LIKE: