کسی بھی ہوائی سفر کے شروع کرنے سے قبل ایک خدشہ جو آپ کے
دماغ میں ضرور جنم لیتا ہے وہ یہ ہوتا ہے کہ سفر کے دوران جہاز میں آپ کے
برابر والی نشست پر بیٹھنے والا شخص جانے کیسا ہوگا؟ کہیں آپ کا یہ پڑوسی
خراٹے تو نہیں لیتا ہوگا٬ یا کہیں آپ کی بھی جگہ تو نہیں گھیر لے گا؟ یا
پھر شاید کوئی چیخنے چلانے والا بچہ ہو-
اب آپ کا یہ پڑوسی جیسا بھی ہو لیکن قطر٬ ایمریٹس٬ اتحاد٬ رائل یا پھر اردن
کی ائیر لائنس سے سفر کرنے والوں کا واسطہ منفرد پڑوسی سے پڑتا ہے اور وہ
کوئی انسان نہیں بلکہ پالتو پرندہ ہوتا ہے جسے دنیا باز (Falcon) کے نام سے
جانتی ہے-
|
|
جی ہاں مشرقِ وسطی کی چند ائیر لائنز میں باز بھی سفر کرتے ہیں اور ان
پرندوں کے نہ صرف اپنے پاسپورٹ ہوتے ہیں بلکہ اکثر انہیں سفر کے دوران اپنے
مالکان کے ساتھ والی نشست پر بیٹھنے کی اجازت بھی حاصل ہوتی ہے-
رواں ہفتے بھی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر کافی تہلکہ مچایا- اس تصویر میں
متعدد باز کو اپنے مالک کے ساتھ ہوائی جہاز میں سفر کرتے ہوئے دیکھا
جاسکتا ہے-
یہ 80 باز تھے جو کہ ایک سعودی شہزادے کی ملکیت تھے اور آپ کو یہ جان کر
ضرور حیرت ہوگی کہ اس ہوائی سفر میں ہر باز کے لیے علیحدہ ٹکٹ اور سیٹ حاصل
کی گئی تھی-
یہ تصویر احمت یاسر نامی نوجوان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور ان کا
کہنا تھا کہ “ یہ باز سعودی عرب میں جدہ کی طرف سفر کر رہے تھے جبکہ ان کی
تصویر ان کے پائلٹ دوست نے کھینچی تھی“-
Status symbol
مشرقِ وسطی میں باز شاہانہ طرز زندگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں- اور یہ عام
سی بات ہے کہ اکثر مالکان اپنے باز ہوائی سفر کے دوران اپنے ساتھ ہی رکھتے
ہیں اور یہ کسی پنجرے میں قید بھی نہیں ہوتے- اب چاہے یہ سفر اکانومی کلاس
میں کیا جارہا ہو یا پھر فرسٹ کلاس میں-
|
|
باز کا جہاز میں سفر کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے البتہ کمرشل
ائیرلائنز میں ایک وقت میں صرف 6 باز سفر کر سکتے ہیں-
Falconry ایک ایسا کھیل ہے جو کہ باز کے ساتھ کھیلا جاتا ہے اور یہ مشرقِ
وسطیٰ کی ثقافت کا ایک اہم ترین حصہ ہے- روایتی طور پر اس پرندے کو خوراک
کے حصول کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن آجکل اسے پالا بھی جارہا ہے اور
کھیلوں کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے-
ثقافتی ماہر Nasif Kayed کے مطابق باز کی قیمت 544 ڈالر سے لے کر 19058
ڈالر کے درمیان ہوتی ہے- کم یا زیادہ قیمت کا انحصار باز کی اقسام اور
صلاحیتوں پر ہوتا ہے-
متحدہ عرب امارات میں ان پرندوں کے اپنے پاسپورٹ ہوتے ہیں تو انہیں اسمگل
نہ کیا جاسکے- یہ پاسپورٹ منسٹری آف انوائرمنٹ اینڈ واٹر کی جانب سے جاری
کیے جاتے ہیں جو کہ 3 سال تک قابلِ استعمال ہوتے ہیں اور ان کی فیس 130
ڈالر ہوتی ہے-
|
|
سال 2002 سے 2013 کے درمیان حکومت کی جانب سے 28 ہزار سے زائد پاسپورٹ جاری
کیے گئے-
Kayed کے مطابق صرف 6 ہفتوں میں باز کی مکمل تربیت کی جاسکتی ہے جبکہ متحدہ
عرب امارات کے شہری جانوروں کے طاقتور رشتہ قائم کرسکتے ہیں-
قطر ائیر ویز کی جانب سے اکانومی مسافروں کو اپنے ساتھ ایک باز رکھنے کی
اجازت دیتی ہے لیکن پورے کیبن میں زیادہ سے زیادہ صرف 6 باز رکھنے کی اجازت
ہوتی ہے- لیکن اس کے لیے باقاعدہ فیس ادا کرنی ہوتی ہے جو کہ فی پرندہ 115
سے 1620 ڈالر کے درمیان ہوتی ہے-
|
|
اتحاد ائیر لائن میں بھی باز ساتھ رکھنے کی اجازت موجود ہے لیکن یہاں آپ کو
سفر کے دوران تمام جانور پنجروں میں قید رکھنا ہوں گے-
Royal Jordanian Airlines ایک مسافر کو دو باز ساتھ رکھنے کی اجازت مہیا
کرتی ہے اور پورے کیبن میں ایک وقت میں زیاد سے زیادہ 10 سے 15 باز رکھے
جاسکتے ہیں- لیکن مسافر اس پرندے کا خرچہ عام اضافی سفری سامان پر آنے والی
لاگت سے بھی 3 گنا زائد وصول کیا جاتا ہے-
|