توجہ بچانے کے طریقے

ہر کام کا صلہ مادی نہیں ہوتا۔
کبھی آپکے شوق کی تسکین ہونی ہوتی ہے
کبھی آپکی ذہانت کی ترویج ہونی ہوتی ہے
کبھی آپکی خوشی کی تکمیل ہونی ہوتی ہے۔

کاش کو زندگی میں آنے سے پہلے وہ کام کر ڈالئے جو کرنا چاہتے ہیں مگر کر پاتے نہیں۔

بے دھیانی، نے توجہی، بے بسی ، بے خیالی، بے رُخی، بے اعتدالی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ وہ چند اوصاف اور عادات ہیں جو بہت سے کام کرتے ہوئے اکثر ہی ہمارے آڑے آتے ہیں اور ہمیں ناکوں چنے چبوا جاتے ہیں۔
ہم میں سے بہت سے لوگ کہتے ہیں اگر میں اس کام میں بے دھیانی نہ دکھاتا تو اچھا کر پاتا۔۔۔۔۔۔ یا پھر کہ اگر یہ بچہ اتنی بے توجہی نہ دکھائے تو کہاں کا کہاں پہنچ جائے، اگر میں حالات کے سامنے اتنا بے بس نہ ہوتا تو بہت کچھ کر دکھاتا، اگر یہ لوگ اتنا نہ بلائیں اتنا نہ ٹوکیں مجھے اتنا نہ روکیں میں یہ یہ یہ اور وہ تو کب کا کر چکا ہوتا۔

ہم سب کو ہی کبھی نہ کبھی توجہ اور معمول ادھر ادھر بھٹک جانےکا پالا ضرور پڑتا ہے اور اب تو یہ جو بے شمار رفیق بظاہر بنے شفیق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری زندگی میں شامل ہیں تنگ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

زندگی تھوڑی سی ہے بہت جلدی ختم ہو جانی ہے۔ خود کو مینج کر کے وہ کام اچھی طرح کر ڈالئے جنکے لئے کل کو آپ سوچ سکتے ہیں کہ کاش یہ کر لئے ہوتے۔

1۔ کام کیا ہے؟
وہ کونسا کام ہے جسکو کرنے کے لئے آپ وقت نہیں نکال پا رہے جو کرنا آپ کو بے انتہا مصیبت لگ رہا ہے۔ مثال کے طور پر کسی سٹوڈنٹ کے لئے وہ ایک اسائنمنٹ ہو سکتی ہے، گھریلو خاتون کے لئے اپنے گھر کا کوئی کام ہو سکتا ہے، کسی بےزار شخص کے لئے کسی رشتہ دار کے ہاں ضروری ملنے کے لئے جانا ہو سکتا ہے۔ کسی سست کے لئے کسی کورس میں داخلہ لینا ہو سکتا ہے۔

اسکام کو ضرو ر سوچ کر ڈھونڈ نکالئے جو کرنا چاہتے ہیں پر ایسا لگتا ہے کہ کیا نہیں جاتا ۔ تاکہ آپکو آخر پتہ ہو کہ آپکے لَئے کس کام کو کرنا ضروری ہے۔

2۔ موبائل + سوشل میڈیا دور بہت دور
جس طرح مجھے جب لکھنا ہو یا کتاب پڑھنا ہو میں موبائل کو گھر کے ایک کونے میں اور خود کو گھر کے دوسرے کونے میں لے جاتی ہوں اسکی وجہ یہ ہے کہ جب ہم موبائل کو دووور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں چھوڑتے اور پاس رکھنا چاہتے ہیں تو لا محالہ ہم اسکو چیک کرتے ہی رہتے ہیں۔
سو جتنا آپ اسکو دور رکھ دیں گے آپ کے لئے کام کرنا اتنا ہی آسان ہوگا۔

3۔ دوست یا ر بچے بال دور
اگر آپکو اپنی اسائنمنٹ پر کام کرنا ہے اور آپ کمبائن سٹڈی کے لئے بیٹھیں ہیں تو یقین کریں ۔ کمبائن ہوں گے سٹڈی ہرگز نہیں ہوگی۔
اسی لئے آپ جب بھی اپنا کوئی کام کرنے بیٹھیں تو
اول سب کے بیچ بیٹھ کر مت سوچیں کہ کر لیں گے ۔ کبھی نہیں کر سکیں گے
دوم سب کو بتا دیں کہ آپ کام کرنا چاہتے ہیں اسلئے الگ ہوئے ہیں اور آپ سے تھوڑی دیر تک رابطہ نہ کیا جائے
سوم تنہائی میں بیٹھ کو سوچنے یا سونے کی بجائے کام ہی کر ڈالیں
چہارم اگر کسی دوسرے سے وابستہ کام ہے جیسا کہ کسی سے ملنا تو دوسرے کو بتا کر یقین کر لیں کہ وہ آپکے لئے حاضر ہے کہ نہیں۔

4۔ دلچسپی
آلو چھیلنا سے لے کر موبائل سافٹ وئر اپ ڈیٹ کرنے تک ہم کوئی بھی کام لے لیں تو ہم اسی کام کو کرنے بھاگتے ہیں جس میں ہمیں دلچسپی نہ ہو۔
اسی لئے جس بھی کام کو آپ پرے کرتے آرہے ہیں اور آپ کو لگتا ہے کہ دوسرے کام کے بیچ میں آکر آپکو تنگ کر دیتے ہیں تو آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اصل میں خود ہی ہیں جو کہ کام کے آڑے آ رہے ہیں سو کوئی ایسا پہلو ڈھونڈ لیں جو آپکو کام کرنے کا جوش دے دے۔ آپکے لئے کام کرنا آسان ہو جائیگا۔

5۔ لکھیں لکھیں
کاغز اور قلم دنیا کے طاقتور ترین ہتھیار ہیں۔ انکو استعمال کرنا بس آپکو آنا چاہئے۔
ایک دور میں ان سے خط اور محبت نامے لکھنے کا کام بھی لیا جاتا تھا آج یہ آپکو بہت آرام سے اپنا شیڈول اور کام لکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
مجھے جو آرٹیکل لکھنا ہوتا ہے میں چار دن پہلے اس کا ٹاپک سوچ لیتی ہوں اور اس کے حوالے سے انفارمیشن ڈھونڈ کر اور سوچ کر تجربات ایک کاغز پر لکھتی رہتی ہوں۔
اس سے یہ ہوتا ہے جب بھی لکھنے بیٹھوں ۔۔۔۔ ڈیٹا پہلے سے مل جاتا ہے۔
دنیا کے کامیاب اور مصروف ترین لوگ بہت کچھ اسی لئے کر لیتے ہیں کہ انھوں نے ہفتے بھر کا شیڈول لکھ رکھا ہوتا ہے۔

6۔ ارتکاز
ہم اس وقت اسی ارتکاز کے اِدھر اُدھر اور پھر اُدھر سے اِدھر بھٹک جانے کی ہی وجوہات تلاش کر رہے ہیں۔ انکو جڑ سے نکالنے کی بات کررہے ہیں۔
آپ نے جو باہر کی ساری وجوہات ہیں جو آپکا ارتکاز بھٹکا رہی ہیں انکو بتا کر بھگا کر لکھ کر انکو بھگا دیا مگر کیا آپکا جو اپنا ذہنی ارتکاز ہے وہ پورا ہے۔ در حقیقت سب سے ضروری اسی کا پورا ہونا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ مل جائے تو آپ کام کے ہیں۔
آپکے کام اکثر اسی وجہ سے نہیں پورے ہوتے کہ آپ کے پاس یہ نہیں ہوتا۔

7۔ صلہ
اکثر ہمیں بہت سے کاموں کا یقین ہوتا ہے کوئی فائدہ نہیں مجھے اسکا کوئی صلہ نہیں ملنا ۔ کسی نے تعریف نہیں کرنی سو مجھے اسکو کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔
کبھی کبھار وہ کام ہمارے لئے ضروری ہوتا ہے اور ہم صلہ نہ ملنے کے یقین میں اسکو نہیں کرتے۔
سو یاد رکھیں ہر کام کا صلہ مادی نہیں ہوتا۔
کبھی آپکے شوق کی تسکین ہونی ہوتی ہے
کبھی آپکی ذہانت کی ترویج ہونی ہوتی ہے
کبھی آپکی خوشی کی تکمیل ہونی ہوتی ہے۔
کاش
کو زندگی میں آنے سے پہلے وہ کام کر ڈالئے جو کرنا چاہتے ہیں مگر کر پاتے نہیں۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 271264 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More