تو جلد وہ وقت آتا ہے کہ جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اسے یاد کرو گے

سورہ المومن - ٤٠ - ---------------------- آیات # ٣٨ تا ٥٠
اور وہ ایمان والا بولا اے میری قوم میرے پیچھے چلو میں تمہیں بھلائی کی راہ بتاؤں - اے میری قوم یہ دنیا کا جینا تو کچھ برتنا ہی ہے اور بیشک وہ پچھلا ہمیشہ رہنے کا گھر ہے - جو برا کام کرے تو اسے بدلہ نہ ملے گا مگر اتنا ہی اور جو اچھا کام کرے مرد خواہ عورت اور ہو مسلمان تو وہ جنت میں داخل کیے جائیں گے وہاں بے گنتی رزق پائیں گے - اور اے میری قوم مجھے کیا ہوا میں تمہیں بلاتا ہوں نجات کی طرف اور تم مجھے بلاتے ہو دوزخ کی طرف - مجھے اس طرف بلاتے ہو کہ الله کا انکار کروں اور ایسے کو اسکا شریک کروں جو میرے علم میں میں نہیں اور میں تمہیں اس عزت والے بہت بخشنے والے کی طرف بلاتا ہوں - آپ ہی ثابت ہوا کہ جس کی طرف مجھے بلاتے ہو اسے بلانا کہیں کام کا نہیں دنیا میں نہ آخرت میں اور یہ ہمارا پھرنا الله کی طرف ہے اور یہ کہ حد سے گزرنے والے ہی دوزخی ہیں - تو جلد وہ وقت آتا ہے کہ جو میں تم سے کہہ رہا ہوں اسے یاد کرو گے اور میں اپنے کام الله کو سونپتا ہوں بیشک الله بندوں کو دیکھتا ہے - تو الله نے اسے بچا لیا ان کے مکر کی برائیوں سے اور فرعون والوں کو بُرے عذاب نے آ گھیرا - آگ جس پر صبح و شام پیش کیے جاتے ہیں اور جس دن قیامت قائم ہوگی حکم ہوگا فرعون والوں کو سخت عذاب میں داخل کرو - اور جب وہ آگ میں باہم جھگڑیں گے تو کمزور ان سے کہیں گے جو بڑے بنتے تھے ہم تمھارے تابع تھے تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ گھٹا لو گے - وہ تکبر والے بولے ہم سب آگ میں ہیں بیشک الله بندوں میں فیصلہ فرما چکا - اور جو آگ میں ہیں اسکے داروغوں سے بولے اپنے رب سے دعا کرو ہم پر عذاب کا ایک دن ہلکا کر دے - انہوں نے کہا کیا تمھارے پاس تمھارے رسول روشن نشانیاں نہ لاتے تھے بولے کیوں نہیں بولے تو تم ہی دعا کرو اور کافروں کی دعا نہیں مگر بھٹکتے پھرنے کو
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 124396 views nothing special .. View More