فجر کے نمازی اور اسلام کا غلبہ

کچھ آنسو قلم کے سالار کے قلم سے ...!
جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتے ہی ایک صاحب سےملاقات ہوئی مجھے ایسے لگا جیسے انہی کی تلاش تھی آج ۔۔۔ ان سے ملکی صورت حال پہ تبادلہ خیال کیا تو کافی باتیں انہوں کی مگر ایک بات ان کی سوچا آپ احباب کو بھی بتا دوں کہنے لگے کہ اسرائیل کے ایک وفد سے حالیہ دنوں ملاقات کی تو اس نے کہا کہ پاکستان ابھر رہا ہے ہم دیکھ رہے ہیں اور مسلمانوں کی تاریخ سے بھی میں واقف ہوں اور یہ بات اس غیر مسلم کی تھی کہ جس دن پاکستان کے مسلمانوں کی مسجدوں میں جمعہ کی نماز جتنے نمازی فجرکی نماز میں آنے لگ گے تو اس دن مسلمان پھر سے دنیا پہ اپنی حکومت قایم کر لیں گے اور مسلمانوں سے لڑنے کی طاقت کسی میں نہ رہے گی ۔ محترم بھائیوں اور بہنوں آج میں اور آپ صرف اسی بات کا جائزہ لیں کہ ہم اپنے اللہ کے ساتھ کتنے مخلص ہیں ہم میں سے کتنے ہیں جو نمازوں کے پابند ہیں اللہ کے دین پہ چلنے والے ہیں ۔۔۔ ان صاحب کی گفتگو میں مجھے اس یہودی وفد کا یہ جملہ جنجورتہ رہا کہ جس دن جمعہ کی نماز کی طرح مسلمان فجر کے بھی پابند ہو گہے تو اس دن اسلام غالب آجاے گا۔۔۔ہاں آج ہم جمعے کے نمازی بن کے رہ گہے آج ہم رمضان کے مسلمان ہیں بس قرآن سے ہم دور ہو گے ہم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو فراموش کر دیا اور فتنوں میں مبتلا ہو گہے۔ اللہ ہم سب کو نمازی بنائے نیک مسلمان اور انسانیت کی فلاح والا انسان بنائے آمین۔

 
Ahmad Salaar
About the Author: Ahmad Salaar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.