ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
Article Contests
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Blogs
Directory
Weather
MyPage
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
Article Contests
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Blogs
Directory
Weather
MyPage
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
Home
Urdu Articles
Other/Miscellaneous Articles
میرے قرآن پاک پڑھانے والے استاد جی نابینا ہیں پر علم والے ہیں
(Umer, Karachi)
میرے قرآن پاک پڑھانے والے استاد جی نابینا ہیں پر علم والے ہیں
وہ بچوں میں پھل بانٹ رہے تھے کہ ایک بچہ بار بار لائن میں چلا آتا میں یہ منظر کافی دیر سے دیکھ رہا تھا
اب میں جو کافی دیر سے یہ تماشا دیکھ رہا تھا نہ جانے کونسی غیبی طاقت نے میرے قدم جکڑ رکھے تھے ورنہ میں اس بچے کو ضرور ایسا کرنے سے منع کرتا کیوں کہ باقی بچوں کے ہاتھوں میں ایک ایک فروٹ تھا پر وہ کمزور سا چڑیا جیسا بچہ اچھے خاصے آم اور تربوز اپنے تھیلے میں ڈال چکا تھا
اور حیرانگی مجھے اس بات پر بھی ہوئی کہ استاد جی کے پاس اگر دوبارہ کوئی بچا آتا جو پہلے لے جا چکا ہو تو استاد جی اسکے گال کھینچتے اور بھگا دیتے
پر اسے نہ جانے کیسے نہیں پہچان پا رہے تھا یا وہ کیسے چکمہ دے جاتا تھا جب کہ آج تک مجھ جیسا بھگوڑا انہیں چکمہ نہیں دے پایاتھا
خیر دل میں ایک عجیب سی خوشی بھی تھی کوئی تو ہے جس سے استاد جی چکمہ کھا گۓ..
خیر جب فروٹ ہضم تماشا ختم ہوگیا تو میں استاد جی کے پاس چلا گیا جو اپنے گھر کی طرف واپس جا رہے تھے میں نے راستے میں ہی انکو آ لیا اور کہنے لگا ..
" بادشاہ لوگو میرا حصّہ کہاں ہے ابھی اتنا بڑا تو نہ ہوا میں ..."
استاد جی مسکراۓ اور کہنے لگے ..
" میرے نالائق پتر پھل تو محنت کرنے والوں کو ملتا ہے تماشے دیکھنے والے خالی ہاتھ ہی رہ جاتے ہیں تیری طرح ..."
خیر میں انکے ساتھ چلتا رہا آج شاید انہیں تنگ کرنے کا ارادہ بن رہا تھا میرا ..
" ارے استاد جی بہت افسوس کی بات ہے ایک چھوٹا سا بچہ آج ہاتھ کر گیا آپکے ساتھ ."
کونسا بچہ ؟؟ اچھا کہیں تو اس چڑیا کی تو بات نہیں کر رہا جو ہاتھ میں بورا لئے بار بار گھوم کر آرہا تھا اپنا حصّہ وصول کرنے ؟؟
میں نے ایک نظر استاد جی کی طرف دیکھا اور سوچا یار یہ واقعی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے کیا ؟
جی استاد جی اسی کی بات کر رہا ہوں
" نہیں پتر وہ چکمہ نہیں دے رہا تھا میں چکمہ کھا رہا تھا.
یہ جو باقی بچے تھے نا خود ہی آم چوپتے اور پھر گھر والوں کے ساتھ بیٹھ جاتے ہیں
پر اس بچے کو اپنے گھر والوں کا خیال تھا یہ جو پیچھے جھگیاں ہیں نا وہاں سے آتا ہے یہ اور میں روز اس سے دھوکہ کھاتا ہوں اب تو کچھ نشہ سا لگ گیا ہے ..
پتر کبھی ایسے بچوں سے دھوکہ کھا کر دیکھ تیری پریشانیاں کیسے دھوکہ کھا کر تجھ سے راستہ بدل لیں گی تو سوچ بھی نہیں سکتا ..
کیا یہ دھوکہ ہم نہیں کھا سکتے...؟؟؟
Comments
Print
Previous
تاریخ کی امیر ترین شخصیات
NEXT
مردہ اژدھا کا زندہ ہونا اور ہمارا نفس
YOU MAY ALSO LIKE:
شاہی خاندان کے ملازموں کے لیے ایسے 6 قوانین جن پر عمل نہ کیا تو نوکری بھی جا سکتی ہے
لاوا اگلتے ماؤنٹ ایٹنا کے ڈرامائی مناظر جو کسی کو بھی حیران کردیں
گھر کے لئے اچھی واشنگ مشین کونسی رہے گی؟ خریدنے سے پہلے ان باتوں کو مدِنظر رکھیں
کلاؤس اوئلر، پاکستانی دارالحکومت کے واحد جرمن نانبائی
کریم اپنے کیپٹنز کیلئے اضافی مراعات کی پیشکش کرتے ہوئے ڈیجیٹل ایڈ پلیٹ فارم بن گئی
کیا آپ کے بچے بھی ہر وقت موبائل استعمال کرتے ہیں؟
Load More Articles
Recent
Featured
Articles
صرف ایک کام اور 48 گھنٹے میں آرام، گردن اور کمر میں تکلیف دہ درد میں آرام کے لیے یہ آسان گھریلو طریقے آزمائیں
اگر آپ کا بچہ بھی دودھ نہیں پی رہا تو یہ وجہ ہوسکتی ہے، منہ میں فنگس کیسے داخل ہوتا ہے؟ جانیں
کورونا ويکسين: پاکستان سمیت کس ملک ميں کتنے لوگوں کو ٹيکے لگ چکے ہيں؟
ٹوتھ برش پر ٹوتھ پیسٹ بھی ملازم لگائیں گے، شاہی خاندان کے ملازموں کے لیے ایسے 6 قوانین جن پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ان کی نوکری بھی جا سکتی ہے
میں نے سنا تم کو نوکری مل گئی ہے، بہت مبارک ہو لیکن-- وہ 7 نشانیاں جو لوگوں کے اندر موجود حسد کا راز آپ پر کھول دیں
View all Featured Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد، روزانہ کھائیں اور کمالات دیکھیں
پہلے تیس سال بڑے اور پھر پچیس سال چھوٹے آدمی سے شادی۔۔۔عارفہ صدیقی کی محبت کی کہانی
شادی کا دل بھی نہیں چاہتا۔۔۔لڑکوں جیسے حلیے میں رہنے والی پاکستانی شوبز خواتین
میری جٹھانی میرے بچوں کو اسکول چھوڑنے جاتی ہیں۔۔۔ مہر بخاری کی زندگی کے کچھ رنگ
جو بیٹیاں شادی کے بعد بھی ماؤں کی دہلیز نہیں چھوڑتیں وہ کس کس کا نقصان کرتی ہیں؟
ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے سادہ میک اپ سے سب کو حیران کردیا۔۔۔عروہ اور علیزے شاہ ماند پڑگئیں
پاکستانیوں کو36ممالک میں ویزے کے بغیرجانےکی سہولت
وہ مجھ سے ہر وقت پیسے مانگتا تھا اور بچہ چھیننے کی دھمکیاں دیتا تھا۔۔۔ستاروں کی محبت بھری شادی کا انجام طلاق
پاکستان : خوبصورت مقامات اور عمارتیں
میں اپنی سوتیلی امی کے پاس جاتا ہوں۔۔۔شوبز کے ستاروں کی سوتیلی مائیں
دو کروڑ حق مہر، گاڑی، دو کنال کا گھر اور بیس پلاٹ۔۔۔ ستاروں کی بڑھاپے کی شادیوں کی کہانیاں
یہ کینسر نہیں روگ تھا جو میاں کی دوسری شادی نے لگا دیا تھا۔۔۔پاکستانی شیف جو وقت سے پہلے چلے گئے
26 Feb, 2017
Views: 4647
Comments
آپ کی رائے
بہت اچھا لکھا۔ لیکن جو علم استاد جی کے پاس ہے اس کی چاہت اور حاصل کرنے والے بہت کم ہیں۔
By:
Qadeer Ahmed, Jubail
on Mar, 28 2017
Reply
0
zabrdast article....... stay blessed!!!
By:
Faiza Umair, Lahore
on Feb, 27 2017
Reply
1
Please Wait Submitting Comments...