پاکستان اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ وہ خوبصورت خطہ ہے جو ہر
طرح کی خصوصیات سے مالا مال ہے۔ پاکستان کے حسین و جمیل مقامات نہ صرف دنیا
کے کئی پرکشش مقامات کا مقابلہ کرتے ہیں بلکہ چند مقامات تو ایسے بھی ہیں
جن کی خوبصورتی کی مثال پوری دنیا کہیں نہیں ملتی۔ پاکستان کے خوبصورت
مقامات سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔ پاکستان کی حسین وادیاں، خوبصورت
مناظر، سرسبز و شاداب پہاڑ اور بہتے دریا اور یہاں کا ثقافتی ورثہ اپنے
اندر کئی خوبیاں اور خوبصورتی لئے ہوئے ہیں- ہم یہاں آپ کی خدمت میں
پاکستان میں رات کے اوقات میں جنم لینے والے چند حسین اور پرکشش مناظر پیش
کر رہے جنہیں دیکھ کر آپ کا دل انہیں حقیقت میں دیکھنے کے لیے بھی بیتاب
ہوجائے گا-
|
|
یہ رات کے وقت کا سحر منظر کسی اور دنیا کا نہیں بلکہ ہمارے ملک پاکستان کے
صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں دراوڑ قلعہ کا ہے-
|
|
جگمگ کرتی روشنیوں سے تخلیق خوبصورت منظر پاکستان کے شہر کوئٹہ کا ہے-
|
|
پاکستان کے خوبصورت سیاحتی مقام بناک ٹاپ سے کہکشاں کا نظارہ-
|
|
چودہویں کے چاند کا ایسا دلکش نظارہ اسلام آباد کے مقبول ترین سیاحتی مقام
دامنِ کوہ سے ممکن ہے-
|
|
رات کے وقت پشاور کے اسلامیہ کالج کا خوبصورت منظر-
|
|
کےٹو کا بیس کیمپ اور تاروں بھرا آسمان٬ یقیناً اس سے زیادہ پرکشش اور کچھ
نہیں ہوسکتا-
|
|
قراقرم کے پہاڑی سلسلے پر تاروں کے جھرمٹ میں حسین چاند کا دلکش نظارہ-
|
|
یہ کوئی پینٹنگ نہیں بلکہ حقیقی منظر ہے اور رات کا وقت یہ قدرتی نظارہ
پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان میں واقع Katpana صحرا میں دیکھا جاسکتا ہے-
|
|
روشنیوں سے بھرپور یہ دلچسپ منظر پاکستان کے تجارتی شہر
کراچی کے مشہور کے پی ٹی پُل کا ہے-
|
|
یہ بھی ایک حقیقی قدرتی منظر ہے اور ایسا سحر انگیز
منظر آپ ہنزہ وادی میں رات کے وقت دیکھ سکتے ہیں-
|
|
کہکشاں کے ایسے شاندار منظر سے لطف اندوز ہونے کی خواہش
یقیناً ہر ایک کی ہوگی اور یہ دیوسائی پلین میں ہی ممکن ہے- |