رحمت عالمﷺ کانفرنس طائف

سرزمین طائف پر اسلامی سنٹرمسرہ کی جانب سےتیسری سالانہ کانفرس کی تیاریاں شروع ، اس کی پہلی مٹنگ 2/مارچ بروز جمعرات اختتام پذیر،21/اپریل 2017 بروز جمعہ منعقد ہوگی یہ کانفرنس۔

طائف کی سرزمین تاریخی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے ، رسول مقبول ﷺ نے دس نبوت کے آخر میں شوال کے مہینے میں طائف کا سفر کیا ۔ مجھے بچپن کا وہ زمانہ اب بھی یاد ہے جب اردو کی مختصر تاریخی کتاب "رحمت عالم" میں" طائف کا سفر" کے نام سے آپ ﷺ کا سفر طائف پڑھا تھا۔ آج بھی وہ باتیں طائف کی وادی ، رسول اللہﷺ کی دعوت ، اوباشوں کا پتھر مارنا، آپ ﷺ کا لہولہان ہونا یاد ہے بلکہ سیرت کا مطالعہ کرنے والے تمام لوگوں کو طائف کا سفر اور نبی ﷺ کی دعوت کے حوالےسے زد وکوب کیاجانامعلوم ہوگا۔

سفر طائف کے دوران اس شہر میں رسول اللہ ﷺ نے تقریبا دس دن قیام فرمایا، اس شہر کے تمام قبائل کے سرداروں سے آپ نے ملاقات کیں ، ان پر دعوت حق پیش کیامگر سبھوں کی طرف سے نکارا گیا ، بلکہ بدلے میں گالیاں ملیں۔ اتنے پر ہی بس نہیں کیا بلکہ شہر کے بدقماشوں اور اوباشوں کو آپ کے پیچھے لگادیا جنہوں نے رحمت عالم ﷺ پر پتھروں کی بارش کیں، اس قدر آپ پر پتھر برسائے گئے کہ آپ کا جسم مبارک لہولہان ہوگیا، خون سے جوتے تربتر ہوگئے ۔ بے ہوش ہوکر گرپڑتے ، آپ کو پھر سے اٹھالیا جاتا اور دوبارہ پتھروں کی بارش کی جاتی ۔ حق کی دعوت میں پھول کی جگہ یہی پتھر اور کانٹے ملتے ہیں ، خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں دین کی دعوت میں رسول اللہ ﷺکی اس سنت پر عمل کرنے کا موقع ملتاہے ۔
 
آپ کی مدد کے لئے فرشتے آئے ،انہوں نے آپ سے التماس کیں کہ آپ حکم فرمائیں ابھی ہم ان اوباشوں کو دونوں پہاڑوں کے بیچ پیس ڈالیں مگر قربان جائیے رحمت عالم پر، پتھروں کی تکلیف سہ کر بھی زبان مبارک سے ان بدمعاشوں کے لئےدعائے ہدایت نکلی ۔ آپ ﷺ کے اس سفر طائف میں داعیان حق کے لئے بہت سارے پندونصیحت پوشیدہ ہیں ۔ اسی سفر کی یاد دلانے اور داعیان حق کو اس سفر کے اسباق سے مسلح کرنے کے لئے اسلامی سنٹر شمالی طائف (مسرہ) نے گزشتہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے امسال ابھی رحمت عالمﷺ طائف کانفرنس منعقد کرنے کا عزم کیا ہے ۔ آج مورخہ 2/مارچ بروز جمعہ سنٹرکے دفتر میں اس سلسلے کی پہلی مٹنگ کا انعقاد کرکے اس کانفرنس کے لائحہ عمل پر غوروخوض کیا گیاجس میں کانفرنس کا نام ، تاریخ ، مقررین، موضوعات ،پروگرام کی ترتیب وتنسیق اور خدمات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

اس پروگرام میں قرب وجوار کے اسلامی سنٹرزسے دعاۃ ومبلغین نے شرکت کی اور اسی طرح اسلامی سنٹر سے جڑے فعال ومتحرک کارکنوں نے بھی ساتھ نبھایا۔

بطورخاص میں شیخ عمران احمدسلفی(داعی اسلامک سنٹرطائف)، شیخ ضیاء الحق سلفی(داعی اسلامک سنٹرحویہ)، شیخ رئیس احمدمدنی(داعی اسلامک سنٹرایرفورس) ، ڈاکٹرفیاض الدین صاحب، محترم محمدایوب صاحب، محترم انجم بٹ صاحب، قاری محمد یونس حماد صاحب، محترم عبدالستار عارفی صاحب، محترم محمد کامل صاحب، محترم اشفاق محمد صاحب، محترم عبدالقدوس صاحب، قاری حبیب اللہ صاحب، محترم محمد اعجاز صاحب، محترم محمد شریف صاحب، محترم ظفر اقبال صاحب، شیح محمد صالح صاحب(مندوب ہندوستانی سفارت خانہ طائف) ، محترم فارق صاحب، محترم انجم رشیدصاحب(رپورٹر آن ٹی وی ) ، محترم چوھدری سرفرازاحمد صاحب (بیوروچیف آن ٹی وی)، محترم ممتاز بڈانی صاحب(اردونیوزجدہ) وغیرہم کا بیحد شکر گزار ہوں جنہوں نے مٹنگ میں شرکت کرکے اپنے آراء سے آگاہ کیا ، ان شاء اللہ یہ ہمارے لئے پروگرام کی کامیابی میں مددگار ہوں گے ۔
 
اسلامی سنٹر شمالی طائف (مسرہ) تقریبا چودہ سالوں سے جالیات (پردیسیوں)کے درمیان دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دے رہا ہے ، چار سال پہلے اس سنٹر میں کوئی مستقل داعی نہیں تھا ، تقریبا چار سالوں سے ناچیز بحیثیت داعی اس سنٹر کے ذریعہ دعوتی فریضہ انجام دے رہاہے ۔ اس سنٹر کے ذریعہ لوگوں کے درمیان ہفتہ واری اور ماہانہ دروس ومحاضرات ہوتے ہی رہتے ہیں جو سنٹر کے اردگرد رہنے سہنے والے لوگوں کے لئے خاص ہوتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی میری ایک کوشش یہ بھی رہتی ہے کہ سال میں کم ازکم ایک ایسا پروگرام کیا جائے جو اس سنٹر کے دائرے سے باہر کے لوگ بھی مستفیدہوں ، اسی کوشش کے تحت تین سالوں سے سالانہ پروگرام کرتا آرہاہوں جس میں محافظہ طائف کے علاوہ مکہ ، جدہ اور الباحہ وغیرہ سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوتے ہیں ۔
 
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ امسال بھی پروگرام کی ترتیب وتنظیم میں ہماری مدد فرمائے اور ہمارے لئے اس پروگرام کی مشکلیں آسان بنائے اور اس میں شریک ہونے والوں یا کسی طرح کا تعاون پیش کرنے والوں کو بہترین بدلہ سے نوازے ۔ آمین یارب العالمین۔

Maqubool Ahmad
About the Author: Maqubool Ahmad Read More Articles by Maqubool Ahmad: 320 Articles with 350472 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.