قرآن کی وسعت نے تو حیران کردیا

قرآن مجید فرقانِ حمید لاریب کتاب ہے ۔اس میں ہر خشک و تر کا علم موجود ہے ۔حتی کے باربرداری اور سواری کے لیے استعمال ہونے والی سواریوں کا بھی ذکر موجود ہے ۔ہے نا دلچسپ بات ۔تو پھر توجہ سے دیکھئے اور سنئے ۔

تمام سواریوں کا ذکر قرآن میں
نزولِ قرآن کے وقت جو چوپائے عام طور پر بار برداری اور سواری کے لئے استعمال ہوتے تھے وہ چار جانور تھے۔ اونٹ، گھوڑے، خچر، گدھے۔باربرداری اور سواری کے ان چار جانوروں کا ذکر قرآن مجید میں خاص طور سے صراحتاً مذکور ہے ان کے علاوہ قیامت تک جتنی سواریاں اور باربرداری کے سادھن عالم وجود میں آنے والے ہیں، اﷲ تعالیٰ نے ان سب کا تذکرہ قرآن مجید میں اجمالاً بیان فرما دیا ہے۔ چنانچہ سورہ نمل کی مندرجہ ذیل آیت کو بغور پڑھ لیجئے ارشاد ربانی ہے کہ:۔
وَ الْاَنْعَامَ خَلَقَہَا لَکُمْ فِیْہَا دِفْء ٌ وَّ مَنَافِعُ وَمِنْہَا تَاْکُلُوْنَ()وَلَکُمْ فِیْہَا جَمَالٌ حِیْنَ تُرِیْحُوْنَ وَحِیْنَ تَسْرَحُوْنَ ()وَتَحْمِلُ اَثْقَالَکُمْ اِلٰی بَلَدٍ لَّمْ تَکُوْنُوْا بٰلِغِیْہِ اِلَّا بِشِقِّ الْاَنْفُسِ اِنَّ رَبَّکُمْ لَرَء ُوْفٌ رَّحِیْمٌ ()وَّالْخَیْلَ وَ الْبِغَالَ وَالْحَمِیْرَ لِتَرْکَبُوْہَا وَزِیْنَۃً وَ یَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ ()
ترجمہ کنزالایمان:۔ اور چوپائے پیدا کئے ان میں تمہارے لئے گرم لباس اور منفعتیں ہیں اور ان میں سے کھاتے ہو اور تمہارا ان میں تجمل ہے جب انہیں شام کو واپس لاتے ہو اور جب چرنے کو چھوڑتے ہو اور وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں ایسے شہر کی طرف کہ اس تک نہ پہنچتے مگر ادھ مرے ہو کر بیشک تمہارا رب نہایت مہربان رحم والا ہے اور گھوڑے اور خچر اور گدھے کہ ان پر سوار ہو اور زینت کے لئے اور وہ پیدا کر ے گا جس کی تمہیں خبر نہیں(پ۱۴،النحل،آیت:۵تا۸)

جب جب قرآن کا مطالعہ کیا۔قرآن کی وسعت اور قرآن کے تبیان لکل شئی کا عقیدہ پختہ سے پختہ ہوتاچلاگیا۔
محترم قارئین :غور تو کریں کہ انسانی زندگی سے تعلق رکھنے والی ہر چیز کا ذکر قرآن میں موجود ہے ۔میں نے جب اس آیت کا ترجمہ معنی و مفہوم سمجھاتو میری حیرانی کی انتہا نہ تھی اور خوشی اور فخر کا یہ عالم تھا کہ جب تک دوسروں سے ذکر نہیں کیا مجھے چین نہیں آیا کہ مجھے اپنی قسمت پر رشک آرہاتھا۔اپنے رب کا شکر اداکیاتونے مجھے دستور حیات عطافرمایا۔

محترم قارئین :آپ اسلام سے حقیقی قربت تو اختیار کریں ۔میں ایک گارنٹی دیتاہوں کہ ان شاء اﷲ عزوجل !آپ اپنی زندگی کی مایوسیوں ،محرومیوں ،پریشانیوں ،ناکامیوں سے نکل کرایک فرحت بخشش زندگی گزار سکیں گے ۔تجربہ شرط ہے ۔قرآن کی تلاوت سے اس کی حلاوت کو پانے کی کوشش کریں ۔اہل علم سے قرآن کے بیان کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔

سبحان اﷲ !!ہے نا دلچسپ اور مفید معلومات ۔۔۔۔۔اﷲ عزوجل ہمیں قرآن مجید سے خوب خوب برکتیں حاصل کرنے کی توفیق عطافرمائے ۔آمین

DR ZAHOOR AHMED DANISH
About the Author: DR ZAHOOR AHMED DANISH Read More Articles by DR ZAHOOR AHMED DANISH: 380 Articles with 544669 views i am scholar.serve the humainbeing... View More