نماز اور قرآن کی برکات اور ہم

اللہ پاک کا پاک کلام میں فرمان ہے کہ میں نے جن و انس کو اپنی عبادت کیلیے پیدا کیا ہے اور اس وقت سورج غروب نہں کرتا جب تک سب کو رزق نہ پہنچ جاے اب ہم مسلمان ذرا غور کر یں کہ جس چیز کے دینے کا وعدہ اللہ پاک نے خود دینے کا وعدہ کیا ہے ہم سب اس کے پیچھے دوڑ پڑے اور جو چیز ہمارے ذمے لگای اس سے دور چلے گے اور اب ہر انسان بہتر سے بہتر کی تلاش میں ہے مگر ملتا وہی کچھ ہے جو اللہ پاک نصیب میں لکھتا ہے پیارے پیارے مسلم بھایوں اس پیسے کی دوڑ نے کی لوگوں. جان لے لی ہے اب اگر ہم اپنے معاشرے پر نگاہ دوڑایں تو ہر گھر کی صورت حال خراب ہے پہلے پہل جھگڑے قوموں اور برادریوں کے ہوتے. تھے. مگر اب ہر گھر میں جھگڑے ہیں کوی پیسے کیلیے لڑ رہا ہے تو کوی زمین پر کوی گلی پر لڑ رہا ہے تو کوی پانی پر کوی پلاٹ پر لڑ رہا ہے تو کوی جانوروں پر لڑ رہا ہے کوی سیاست پر لڑ رہا ہے تو کوی اونچا بولنے پر. لڑ رہا ہے. سب دست و گریبا ن ہیں کہیں امن نہیں ہر جگہ جھگڑا ہی جھگڑا ہے. اسکی وجہ صرف اور صرف قرآن و نماز سے دوری ہے جو شحص یا جس گھر میں پانچ وقت کے نمازی ہوں اور روزانہ قرآن مجید کی تلاوت ہوتی ہے وہ گھر خوش نصیب برکت والا گھر ہے انکی دنیا بھی سکھی اور انکی آ خرت بھی کامیاب ہے نماز کے بہت سے انعامات ہیں. سب سے بڑا انعام نماز جنت کی کنجی ہے اور مومن کی معراج ہے اور دین کا ستون ہے. قبر میں عزاب سے محفوظ رکھے گی قبر میں پہلا سوال نماز کے بارے میں پوچھا جاے گا. قرآن پاک قیامت کے دن کامیاب کراے گا. اور ہم مسلمان ان دونوں سے دور ہوگے ہیں اور پوری دنیا کے مسلمان اس لیے گاجر مولی کی طرح کٹ رہے ہیں اور مسلم ریاستوں کی حالت قابل رحم ہے پتہ نہیں کب ہمیں عقل آے گی پتہ نہیں کب ہم اہل لوگوں کو ریاست کی سر براہی دیں گے. مسلم امہ سے گزارش ہے خدا کیلیے. صرف دو چیزوں. کو اپنا لو نماز اور قرآن مجید پھر دیکھو کس طرج ہمارے گھروں کی برکت آتی ہے سکون آتا ہے خوشحالی آتی ہے. اللہ پاک ہم سب کو نماز و قرآن پڑھنے کا پابند بناے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 302728 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More