سیاست عبادت ہےمحلوق کی خدمت ہے سیاست ایمانداری سے کی
جاےتواس سے بڑا نیک کام اور کوی نہیں. کیونکہ سیاست کا تعلق حقوق العباد سے
ہے اور حقوق العباد کی صحیح ادایگی سے ہی جنت دوز خ کا فیصلہ ہونا ہے ہمارے
وطن کو بنے ستر سال ہونے کو ہیں ان ستر سالوں میں عوام نے صرف وعدوں پر
گزارہ کیا ہےملک کے صرف چند حصوں کو ترقی نصیب ہوی باقی علاقے ترقی کو ترس
رہے ہیں جس پارٹی کو اقتدار ملتا ہے وہ حکومت کی مستیوں میں ایسے مست
ہوجاتے ہیں کہ عوام کو بھول جاتے ہیں سیاستدانوں کی تر جیجات میں پروٹوکول
بینک بیلنس میں اضافہ اپنی پارٹی کو ترجیح دینا غیرملکی قرضے شوق سے لینا
اور عوام کی توقعات یہ ہوتی ہیں کہ ان کو ترقی ملے روز گار ملے مہنگای کم
ہو انکے بچوں کو اچھی تعلیم ملے اور سب کے مطالبات مسایل حل ہوں مگر آج تک
صرف دلاسے ملے عوام کو اللہ پاک ہمارے سیاستدانوں کو صحیح معنوں مین عوام
کی خدمت کی توفیق دے آمین |