عقلمند بیوی وہ جو شوہر کا دل جیت لے

ایک دن سبکتگین نے اپنے گھر کے صحن میں بیٹھ کر کہا کہ آج میں اچھے موڈ میں ہوں اس لیے میں چاہتا ہوں کے تمام بیویوں کو اچھے اچھے انعامات سے نوازوں
وہ یہ سن کر خوش ہوگئیں کہ آج ہمیں شاہی خزانے سے انعام ملے گا،
صحن میں سونے چاندی کے ڈھیر لگادیے گئے، بادشاہ نے کہا کہ اس میں جس بیوی کو جو چیز زیادہ پسند ہے وہ دوڑ کر اس پہ ہاتھ رکھے وہ چیز اس کی ہو جائے گی ..
چنانچہ جس وقت میں اشارہ کروں تم دوڑ کر اپنی پسند کی چیز پر ہاتھ رکھ دینا،
بیویاں تیار ہوگئیں ، اور انہوں نے اپنی اپنی چیزوں پر نگاہیں جمالیں ،
جیسے ہی بادشاہ نے اشارہ کیا سب بیویوں نے دوڑ کر اپنی اپنی پسند کی چیز پر ہاتھ رکھ لیا ...
لیکن! "

سبکتگین بادشاہ اپنی ایک بیوی سے بہت زیادہ محبت کرتا تھا ،
ایک مرتبہ اس کی دوسری بیویوں نے اس سے کہا کہ آپ فلاں بیوی سے زیادہ محبت رکھتے ہو
حالانکہ حسن میں ہم اس سے زیادہ ہیں سمجھداری میں بھی ہم اس سے زیادہ ہیں آخر اس میں ایسی کون سی خاص بات ہے ہمیں تو اس میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا ،
آخر اسکی کیا وجہ ہے؟
بادشاہ نے کہا "اچھا میں کبھی اس بات کا جواب آپ کو دے دوں گا۔"
اس کے بعد اس کی بیویاں یہ بات بھول گئیں ..
ایک دن سبکتگین نے اپنے گھر کے صحن میں بیٹھ کر کہا کہ آج میں اچھے موڈ میں ہوں اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تمام بیویوں کو اچھے اچھے انعامات سے نوازوں
وہ یہ سن کر خوش ہوگئیں کہ آج ہمیں شاہی خزانے سے انعام ملے گا،
صحن میں سونے چاندی کے ڈھیر لگادیے گئے، بادشاہ نے کہا کہ اس میں جس بیوی کو جو چیز زیادہ پسند ہے وہ دوڑ کر اس پہ ہاتھ رکھے وہ چیز اس کی ہو جائے گی ..
چنانچہ جس وقت میں اشارہ کروں تم دوڑ کر اپنی پسند کی چیز پر ہاتھ رکھ دینا،
بیویاں تیار ہوگئیں ، اور انہوں نے اپنی اپنی چیزوں پر نگاہیں جمالیں ،
جیسے ہی بادشاہ نے اشارہ کیا سب بیویوں نے دوڑ کر اپنی اپنی پسند کی چیز پر ہاتھ رکھ لیا ...
لیکن! "
وہ بیوی جس سے اس کو زیادہ محبت تھی وہ اپنی جگہ کھڑی رہی۔
" سب بیویوں نے اس کی طرف دیکھا اور ہنسنے لگیں کہنے لگیں.
بادشاہ سلامت ! ہم کہتے تھے نا کہ یہ بے وقوف ہے اور آج اس کے عقل کی کمی کھل کر سامنے آگئی، یہ تو بس سوچتی ہی رہی
لہذا آج اس کو کچھ نہیں ملنے والا۔"
بادشاہ نے اس سے پوچھا:"اے اللہ کی بندی! تم نے کسی چیز پر ہاتھ کیوں نہیں رکھا ؟؟
وہ کہنے لگی: بادشاہ سلامت!
"میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ آپ نے یہ کہا ہے نا کہ جو جس چیز پر ہاتھ رکھے گا وہ اسی کی ہو جائے گی ۔"
بادشاہ نے کہا:" ہاں یہ ہی تو میں نے کہا تھا ۔"
اس نے یہ تصدیق سنی تو آگے بڑھی اور بادشاہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولی
کہ ...
"بادشاہ سلامت مجھے تو آپ چاہیے جب آپ میرے ہوں گے تو پھر سارا خزانہ میرا ہوگیا۔"
بادشاہ نے اسکی یہ بات سنی تو باقی بیویوں سے کہا:
" کہ دیکھو اس کی اسی عقلمندی اور محبت کے ساتھ مزاج میں نرمی کی وجہ سے
میں اس سے زیادہ محبت رکھتا ہوں."

YOU MAY ALSO LIKE: