بھارتی جاسوس

کلبھوشن یادیو کا قصہ جو آج کل ہر زبان زدِ عام ہےکوئی پہلا واقعہ نہیں ہے بھارت ہمیشہ سے ہی اپنے جاسوس پاک سرزمین پر بھیج کر اس طرح کی معاندانہ کاروائیوں کا مرتکب رہا ہےجن میں سے کچھ پکڑے گئے اور کچھ اپنے مظموم مقاصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہے۔اجیت دوول جو کہ آج کل بھارت سرکار کا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ہےاور نریندر مودی کے بہت قریب ہے 7 سال پاکستان میں انڈر کوور ایجینٹ رہ چکا ہےجس کی وجہ سے اسے بہت سارے میڈلز سے بھی نوازا گیا ہے۔بھارتی تاریخ میں اسطرح کےبے شمار واقعات موجودہیں۔

رویندرا کوشک عرف نبی احمد شاکرکو 1975 میں 23 سال کی عمر میں پاکستانی بودوباش کی تربیت دے کرپاکستان بھیجا گیا۔پاکستان میں اس نے شادی بھی کی اور اس کے بچے بھی تھے۔کوشک پاکستان آرمی میں کلرک کی حیثیت سےبھرتی ہوااور 1983 میں پکڑا گیا۔جسے سزاۓ موت سنائی گئی جو بعد میں عمر قید میں تبدیل ہوئی۔روندرا کوشک 1999 میں ملتان جیل میں بیماری کے باعث طبعی موت مرا۔

بھارتی ایجنسی را کے افسرسر بجیت سنگھ کو1990 کے لاہور اور فیصل آباد دھماکوں کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی جسے 2013 میں صدر زرداری نے عمر قید میں تبدیل کردیا۔اور سربجیت 26 اپریل 2013 کو جیل میں قیدیوں کےایک جھگڑے میں مارا گیا۔

انڈیا کی خہیر ایجنسی را سے تعلق رکھنے والے رام پرکاش کو 1994 میں پاکستان بھیجا گیاوہ پیشے کے اعتبار سے فوٹو گرافر تھا1997 میں بھارت واپس جاتے ہوئے وہ گرفتار ہوا اور اسے 10 سال کی سزا سنائی گئی تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں جاسوسی کی نیت سے اس نے 75 بار پاک بھارت بارڈر کراس کیا تھا۔جولائی 2008 میں رہا ہوکررام پرکاش واپس بھارت چلا گیا۔

رام راج نامی بھارتی جاسوس ایک پیشہ ور فوٹو گرافر تھا اور پاکستان بھیجے جانے سے قبل وہ 18 سال تک خفیہ ایجنسی را کے جاسوسوں کیلئے گائید کا کام کرتا رہا۔پاکستان میں 18 ستمبر 2004 کو داخل ہونے والے اس جاسوس کو انٹیلی جینس نے اگلے ہی دن دھر لیا اور اسے 6 سال کی سزا سنائی گئی۔جو کہ سزا پوری ہونے کے بعد بھارت لوٹ گیا۔

بھارتی تاریخ ان جاسوسوں سے بھری پڑی ہے۔جو پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں کر تے رہےہیں۔یہ سب واقعات انتہا پسند بھارت کے چہرے سے نقاب اٹھانےکیلئےکافی ہیں اور یہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پاکستان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

Farhan Saeed Khan
About the Author: Farhan Saeed Khan Read More Articles by Farhan Saeed Khan: 10 Articles with 22528 views working as a script writer and assistant producer in Aims productions Lahore. doing article writing for Samaa TV, Neo TV, and some other sites.poetry .. View More