کلبھوشن اورعزیر بلوچ کے سہولت کار و معاون کار ۔۔

پاکستان کے پڑوس میں شامل ممالک بھارت، افغانستان اور ایران کی خفیہ ایجنسیوں نے ریاست پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے اپنے غداروں کا جال بجھادیا، کہیں لسانی بنیاد کو ہوا دی گئی تو کہیں دولت و عیش کی چمک دکھا کر گمراہ کیا گیا، ایسے صرف چند سو افراد ہیں جو اپنے ضمیر کی فروخت میں شرم بھی نہیں کرتے، بلوچستان ، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواکے غیور عوام اپنے ملک پاکستان سے جس قدر والہانہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں دشمنانان پاکستان کو ان جذبات کا اندازہ نہیں ، مہاجر، سندھی، پنجابی، بلوچی، ہزاروی، مکرانی، بلوچی، بروہی، سرائیکی اور دیگر قومیں پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں، مسلک کے تمام دروازے بھی پاکستان اور پاکستانی افواج کیساتھ ہیں!! معزز قائرین! اکثر لوگ اس بات کی شکایت کرتے ہیں کہ ان کی قوم کے حقوق کی حق تلفی کی گئی ہے لیکن وہ یہ کبھی بھی نہیں چاہتے کہ کوئی غیر ہمارے اندر کے مسائل سے فائدہ اٹھائے،پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ صوبہ بہاولپور، صوبہ ملتان اور صوبہ ہزارہ ہو یا صوبہ مہاجرستان تمام تر مطالبات پاکستانی ریاست کیساتھ ہے اور قوموں کے حقوق کو پاکستانی آئین و وستور کے مطابق حل کیئے جانے چائیں۔!! معزز قائرین! ریاست پاکستان کا توازن اس وقت زیادہ بگڑ گیا جب آئین میں زرداری نے اٹھارہویں ترمیم کرکے اٹھاون ٹو بی کا خاتمہ کرکے مکمل بھرپور انداز میں تمام تر اختیارات وزیر اعظم کے سپرد کردیا گویا کالا دھند کریں یا گورا کوئی پوچھ نہیں سکتا ،اکثریت کی بنیاد پر اراکین اسمبلی پاکستان کے بجائے پارٹی سربراہ کے حکم کے تابع رہیں اور عوام نے دیکھا کہ پانچ سال زرداری اور قریب قریب پانچ سال نواز نے پاکستانی عوام کو کیا دیا اور ریاستی اداروں کا کیا حال کیا ؟ اس کی تفصیل ہر پاکستانی بچہ بچہ جانتا ہے !! ان جمہوری حکومت میں پاکستان میں سہولت کاری و معاون کاری کا کس قدر سلسلہ جاری رہا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ان دونوں سیاسی پارٹی کے ادوار میں سرے عام منی لانڈرنگ، کرپشن، لوٹ مار اور بد نظمی کی اعلیٰ ترین مثال قائم ہوئیں، ان کے اقتدارادوار میں چوری اور اوپر سے سینہ زوری کا عمل عروج پر رہا ہے، بہت ہوگئی
مہرباں ہوتے ہوتے، یہ مہربانیاں کسی مثبت اقدامات کیلئے نہیں کی گئیں تھیں بلکہ یہ تمام مہربانیاں اپنے حریف اور حلیف جماعتوں کیلئے کی گئیں تاکہ دور تلگ اطمینان کیساتھ قومی خذانے کی مل جل کر لوٹ گھسوٹ کی جائے ، اقتداردورانیہ زرادری حکومت ہو یا اقتداردورانیہ نواز حکومت دونوں نے اپنے اپنے اقتدار میںاپنی سیاسی جماعت، اپنے کارکنان اور اپنے دوستوں کے ہر جائز و ناجائزخواہشات و ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے کوئی راستہ نہ چھوڑااس کے علاوہ تمام تر بوجھ عوام پر پے در پے ٹیکس کے انبار کی صورت میں پیش کردیا، اپنی سیاسی و دیگرطاقتوں کو محفوظ کرنے کیلئے کالعدم تنظیموں کے غنڈوں کو خوب استعمال کیا اس کے علاوہ سیاست کا میدان ہو یا جائیداد کی رکھوالی ہر ایک میں اپنی شان کو بڑھانے کیلئے غنڈہ گردی کی تمام حدیں پار کردیں، ملک فروش عناصر سے مصافہ کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کیئے ، نام نہاد جمہوری حکومتوں میں جس قدر قتل وغارت گری، بھتہ خوری، اسٹریٹ کرائم، کرپشن، رشوت ستانی کے عمل کیلئے آزادانہ ماحول پیدا کیا اس کی تمام تاریخ پاکستان میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی، اداروں کی بربادی بھی انہیں کا پیش خیمہ رہی ہیں، اداروں کے سربراہ اپنے حکم کے غلام بنائے گئے، نا اہلیت کو فروغ دیا گیا، پولیس کو تباہ و برباد کرنے کیساتھ ساتھ اس ادارے کو منفی راہ کی طرف دکھیل دیا گیا، اینٹی کرپشن ادارے کو کرپشن کا بے تاج بادشاہ بنادیا، اپنی تمام دولت بیرون ملک منتقل کردی گئی، قومی خذانے کو لوٹ مار کی حد کوئی نہیں چھوڑی، دشمنانان پاکستان کے خیر خواہی میں تمام حدیں پار کرلی گئیں پھر بھی کہتے ہیں پاکستان چاہیئے، ہم پاکستان کے مخلص ہیں!!معزز قائرین ! کلبھوشن اور عزیر بلوچ یہ دو صرف اکائیاں ہیں دراصل اگر تحقیق کا دائرہ انصاف کی بنیاد پر پھیلایا جائے تو کئی سیاسی جماعتوں کے چہرے مزید عیاں ہوجائیں گے، سندھ، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پھیلے ہوئے را، موساد ،سی آئی اے ، ایم نائن اور دیگر بیرونی ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے کارندوں کی سہولت اور معاون کاری کی تمام تر کوششیں انہی سیاسی جماعتوں کا نتیجہ رہی ہیں لیکن اب وقت تبدیل ہوچکا ہے ، پاک افواج نےپاکستان اور ریاست پاکستان کی سلامتی کیلئے کامیاب بھرپور آپریشن کرکے دشمنوں کے چہرے خاک میں ملادیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے پاکستانی حساس اداروں نے اطراف مشکلات کے با وجود بہت مشکل سہی لیکن کامیابی کیساتھ اپنے مشن میں کامیاب رہے اور پاکستان کی اندرونی دشمنوں کے جاسوس کو گرفتار کیا ان میںحاضر سروس انڈین نیوی کا افسر کلبھوشن شامل ہے جسے ملٹری کورٹ میں ایک سال قبل پیش کیا گیا جس پر تمام قانونی تقاضےپورے کرکے سزا موت دی گئی ہے، جیسے ہی کلبھوشن پر ملٹری کورٹ نے سزا موت کا اعلان کیا اسی وقت بھارت کی خفیہ ایجنسی اور حکومت کی ناکامی سامنے آگئی اور ان کی مسلسل خاموشی ٹوٹ گئی اور اس کے تحفظ کیلئے بے جا الزامات کی بوچھاڑ کے علاوہ گیڈردھمکی پر اتر آئے،بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ملٹری کورٹس بنائیں جس میں تین سے پاکستانیوں کا ٹرائل ہوا، کلبھوشن یادیوں کی گرفتاری اور انکشاف کے بعد پاکستان میں لوگ حراست میں لئے گئے، معاملات ایک جیسے نہیں ہیں، پاکستان نے تمام تر ثبوت بھارت کے سامنے رکھے ہیں،حساس نوعیت کے کیس فوجی عدالت میں جاتے ہیں، پاکستان نے کلبھوشن پر پہلا ڈوزئیر ستمبر دیا، ٹرائل ساڑھے تین مہینے سے چل رہا تھا،سمجھوتا ایکسپرس کا ٹرائل پچلھے گیارہ سال سے چل رہاہے، بھارت نے سمجھوتا ایکسپریس کے لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے کیا کیا؟ بھارت کو ممبئی حملوں سے متعلق پاکستان کو ثبوت دینے ہونگے، کرنل ظاہر اور کلبھوشن کا آپس میں کوئی لنک نہیں ہے،ملٹری کورٹس دہشت گردی کیخلاف پکڑی گئیں، یہ کہنا با لکل غلط ہے کہ ہم نے کلبھوشن کو ایران سے پکڑا ہے، کمناڈر یادیو ایک حاضر سروس افسر ہے،کمناڈر یایور کیخلاف تمام تر ثبوت موجود ہیں، بھارت کو پاکستان میں کیس کیخلاف ٹھوس ثبوت دینا ہونگے،پاک بھارت تعلقات برابری کی بنیاد پر ہونا چاہے،پاک بھارت تعلقات مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، کلبھوشن یادیو کا ٹرائل قانون کے عین مطابق ہوا ہے، پاکستان کلبھوشن کی کیس میں انصاف کے لئے پر عزم ہے،کلبھوشن یادیو کے معاملے پر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے گئے ہیں دوسری جانب حال ہی میں پاک افواج نے بدنام زمانہ عزیر بلوچ کو پولیس کی تحویل سے لیکر ملٹری کورٹ میں لے لیا، عزیر بلوچ نے ملٹری کورٹ میں صاف کہ دیا اس نے کس کیلئے کام کیا ، اس کی معاونت و سہولت کاری کن کن سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے کی ، ذرائع سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کا را کے عناصر کیساتھ سہولت و معاون کاری رہی ہے جس کے ثبوت موجود ہیں مگر ابھی عوام کے سامنے نہیں پیش کیئے جارہے ہیںلیکن بہت جلد عوام کو بے وقوف بنانے والے اور اپنےلسانیت و صوبوں کے کارڈ، فرقہ کے کارڈ کھیلنے والے بہت جلد بے نقاب ہونے جارہے ہیں جو مستقبل قریب میں پاکستانی سیاست سے صفہ ہستی سے مٹ بھی سکتے ہیں کیونکہ پاکستانی عوام کسی طور یہ قبول نہیں کرسکتی کہ ان کےرہنما دشمنوں کی صف میں موجود ہو ، یہ تمام تر حقائق عوام کے سامنے آنے کے بعد نظام ریاست کی بہتری آئے گی تاکہ مستقبل میں کبھی بھی کوئی بھی پاکستان اور ریاست پاکستان کیساتھ کھلواڑ اور آئین کی دھجیاں نہ بکھیر سکے، پاک فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے والی قوتیں اب ناکام و نامراد ہوچکی ہیں کیونکہ بھارت کے تمام تر عیاریوں اور سازشوں کی تکمیل میں بڑھنے والے سیاسی عناصر کی قوت زائل کردی گئیں ہیں، ذرائع کے مطابق زرداری، نواز، اسفنند ولی، فضل الرحمٰن اور الطاف حسین کی سیاست کو بہت جلد تالا لگنے والاہےکیونکہ ان لیڈران نے سہولت اور معاون کاری میں حصہ بن کر ملک و قوم کو نا تلافی نقصان سے دوچار کیا۔ مستقبل قریب کا پاکستان غلیظ و خبیث سیاست دانوں سے پاک ہوگا جہاں ملکی دولت لوٹنے والوں کا بروقت احتساب بھی کیا جائیگا اور ادارے اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہونگے، جہاں رشوت، کرپشن، بد عنوانی اور لوٹ مار پر فی الفور سخت سزا بھی دی جائیگی انشا اللہ۔۔ !! پاکستان زندہ باد۔

جاوید صدیقی
About the Author: جاوید صدیقی Read More Articles by جاوید صدیقی: 310 Articles with 273760 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.