پاکستانی سواریوں پر لکھے دلچسپ جملوں کی مختلف اقسام

اکثر پاکستانی ٹرانسپورٹ اور عوامی سواریاں دلچسپ٬ مضحکہ خیز اور فکر انگیز جملوں یا پیغامات سے آراستہ ہوتی ہیں اور یہ سواریاں ہمیں پاکستان کی سڑکوں پر عام دوڑتی نظر آتی ہیں- یہ جملے یا تو صرف تفریح سے بھرپور ہوتے ہیں یا پھر ان میں کوئی بہت بڑا اور اہم پیغام چھپا ہوتا ہے- ان پیغامات کا تعلق زندگی کے کسی بھی شعبے سے ہوسکتا ہے- ہم یہاں چند ایسے ہی پیغامات اور ان کی مختلف اقسام بیان کر رہے ہیں-


فکر انگیز پیغامات
آپ کو پاکستانی سڑکوں پر کئی ایسی سواریاں دوڑتی دکھائی دیں گی جن پر انتہائی فکر انگیز اور سنجیدہ قسم کے پیغام درج ہوتے ہیں- یہ پیغامات انسان کو دنیا کا حقیقی روپ یا پھر کوئی نصیحت کرتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں- ان پیغامات کی چند جھلکیاں مندرجہ ذیل تصاویر میں موجود ہیں-

image


زندگی کا مقصد
بعض سواریاں اپنی زندگی کا مقصد بتارہی ہوتی ہے- ان کے پیچھے درج جملے انتہائی دلچسپ ہوتے ہیں- بلاشبہ یہ مقصد کوئی حقیقی نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسا ممکن ہے لیکن متاثر کن ضرور ہوتا ہے-

image


سماجی مسائل
اکثر ڈرائیور سماجی اور معاشرتی مسائل کے لیے اپنی آواز اپنی سواریوں پر مسائل تحریر کر کے بلند کرنے کی کوشش کرتے ہیں- بظاہر تو یہ جملے مضحکہ خیز ہوتے ہیں لیکن اپنے اندر بہت بڑی حقیقت چھپائے ہوئے ہوتے ہیں-

image


روزمرہ زندگی کی شکایات
کچھ لوگ اپنے جذبات اور زندگی کے مصائب کا اظہار بھی سواریوں پر تحریر جملوں کے ذریعے کرتے دکھائی دیتے ہیں- ان میں سوائے چند ایک مضحکہ خیز جملوں کے اکثریت اداس جملوں کی ہوتی ہے- زندگی کا مشکلات کا ذکر صرف چند مختصر جملوں میں کرنا یقیناً آسان کام نہیں-

image


دماغ کو ہلا دینے والے
بعض سواریوں پر انتہائی عام لیکن دماغ کو ہلا کر رکھ دینے والے جملے بھی درج ہوتے ہیں- ان جملوں میں اداس٬ مضحکہ خیز٬ دلچسپ٬ ناقابل یقین غرض ہر طرح کی بات شامل ہوسکتی ہے- ان ہلا کر رکھ دینے والے جملوں کی چند جھلکیاں بھی نیچے دی گئی تصاویر میں ملاحظہ کی جاسکتی ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistani transport and public vehicles with funny bumper stickers are a very common sight on the roads. On any random day, you can get amused by paying a little attention on such slogans written on auto rickshaws, cars, vans, trucks and buses. These statements can be of any type ranging from thought provoking, life situation complains and something so hilarious that you cant even expect. Here is a list of some of the most funny text statements written on the back of vehicles in Pakistan.