یاد ماضی ثواب ہے یا عذاب ہے؟

میرا تو اب ایک ہی مذہب ہے
کیا آپ مسلمان نہیں ہیں
انتقام انتقام انتقام
کیا آپ کی کوئی خاندانی دشمنی ہے
پہلے نہیں تھی اب ہوگئی ہے
یہ تو جاہلیت کی بات ہے

جب وہ مجھے دور دراز کے راستے میں رات کے وقت ٹرالی ٹریکٹر کے اوپر لڑکوں کے کپڑوں میں ملی وہاٹ اے سرپرائز
مجھے یقین نہیں ہوتا کہ اس نے مجھے گلے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا
میں نے لڑکا سمجھ کر اس سے معانقہ کیا تو وہ بولی کوئی گھنٹی نہیں بجی ؟ چاروں طرف اندھیرا تھا میں نے ادھر ادھر دیکھا کون سی گھنٹی بجی اور مجھے پتا بھی نہیں چلا تو اس نے کہا ہم اندر کی گھنٹی کی بات کر رہے ہیں میں نے کہا وہ تو کب کی خراب ہو چکی ہے تو اس نے کہا کہ
تو ان کی پیشین گوئیاں جھوٹی نکلیں
آپ کاہنوں کی باتوں پر یقین رکھتے ہیں
پہلے تھا اب ختم ہوگیا
میرا تو اب ایک ہی مذہب ہے
کیا آپ مسلمان نہیں ہیں
انتقام انتقام انتقام
کیا آپ کی کوئی خاندانی دشمنی ہے
پہلے نہیں تھی اب ہوگئی ہے
یہ تو جاہلیت کی بات ہے
کون سی بات ؟
یہی خاندانی دشمنی
سارے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے
کون سے ر یکارڈ ؟
دنیا کی سب سے لمبی جنگ کون سی ہے؟
وہی اوس اور خزرج کی وہ ڈیڑھ سو سال تک جاری رہی
یہ جنگ اس سے بھی زیادہ لمبی جنگ ہوگی
کوئی نعت آتی ہے

جی -آیا دنیا تے ایسا نرالہ نبی پتھراں نو وی کلمے پڑھاندا ریا
سب ختم ہوگیا
کیا ختم ہوگیا ؟
دل توڑ دیا میرا اس گھنٹی نے
اوئے میں تیرا سر دھڑ سے الگ کردوں گا آگے سے ڈرائیور بولا
جی میں نے کیا کیا ہے
تو نے ان کا دل توڑدیا
ہم مذاق کر رہے ہیں آپ ٹانگ مت اڑاو وہ بولی
کوئی گانا آتا ہے؟
جب ہم جوان ہونگے جانے کہاں ہونگے ----
بھائی صاحب میں آپ کو ایک لطیفہ سناتا ہوں
سنا لو جو سبق پہلے سنایا وہ کیا کم تھا
واہ واہ کیا بات کی ہے ہم نے تو جدھر دیکھا غم ہی غم تھا
ہماری کشتی وہاں ڈوبی جہاں پانی کم تھا
ایک شیر سردیوں کی دھوپ کے مزے لے رہا تھا
ایک برس کے موسم چار موسم چار
پت جھڑ ساون بسنت بہار
ایک چوہا آیا وہ شیر کی پونچھ پر چڑھ گیا
اورپھر اس کے بالوں میں چلا گیا اس کو نرم لگے
آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر
شیر جاگ گیا چوہے کو پکڑ کر بولا
تجھ کو چھوڑدیا جائے یا مار دیا جائے بول تیرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے
میں نے سارا لطیفہ سنایا
کوئی تاثر نہیں تھا
جب یاد تمھاری آتی ہے دل خون کے آنسو روتا ہے
دل کی بات بتا نے کے لیے شعرکا سہارا لیا ہے ورنہ جی چاہتا ہے جی بھر کے رووں اس نے آنسو پیتے ہوئے کہا
کوشش کے باوجود آنسو بہہ نکلے ڈرائیور نے کہا یہ آنسو
اس نے کہا نہیں نہیں خوشی کے آنسو ہیں
میں نے آپ سے کتنی بار کہا ہے کہ یہ کام واش روم میں شاور کھول کر ڈرائیور بولا
پہلی بار ایسا ہوا ہے
واش روم میں تو میں وہ بھڑاس نکا لنی ہے آج
کوئی بات نہیں میرا کمرہ ساونڈ پروف ہے
اور انھوں نے مجھے پل پر اتاردیا
ٹرالی چل پڑی وہ بھی اتر پڑی
آپ آگے آگے چلیں
جی ٹھیک ہے
آپ مسجد میں سو جائیں گے
جی بلکل میں نے ابھی نماز بھی پڑھنی ہے
چلیں شوق پورا کرلیں لیکن آپ پر رخصت ہے
جی میں الحمد للہ صحیح نماز پڑھ لیتا ہوں
جب میں پاگل خانے سے آیا تھا تو حالت اتنی خراب تھی کہ کئی دن تک نماز نہیں پڑھ سکا
آپ کو نماز معاف ہے
جی میں جانتا ہوں
ہمارے لیے دعا کیجیے گا
جی ضرور کیوں نہیں
اس نے تالا کھولا اور مجھے مسجد میں سونے کا کہہ کر تالا باہر سے لگا دیا
اب دشمنوں کی ٹونیں ہم ایسے خراب کریں گے کہ دنیا یاد کرے گی
میں کچھ سمجھا نہیں تھا وہ چلی گئی
جاتے ہوئےکہا کہ فاروق آپ نے مجھے پہچانا تو نہیں ؟
میرا نام --------- ہے
اوکے بائے اس نے کہا
جی اسلام وعلیکم
کیا غیر محرم وعلیکم سلام کہہ سکتی ہے ؟
میں اس کی باتوں پر حیران تھا اتنا آئی کیو لیول اللہ نظر بد سے بچائے

آمین

محمد فاروق حسن
About the Author: محمد فاروق حسن Read More Articles by محمد فاروق حسن: 108 Articles with 126107 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.