پاک فوج دنیا کی باصلاحیت فوج ہے

 پاکستانی معاشرے میں پاک فوج کو بے پناہ عزت حاصل ہے اورپاکستانی عوام اس ادارے کو اپنی حفاظت کا ذمہ دار اور اپنی قربانیوں کا امین تصور کرتی ہے، وطن کا دفاع ہو،یا، مردم شماری افواج پاکستان ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ ر ہتی ہے پاک فوج دنیا کی باصلاحیت فوج ہے،وہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اورمسلح افواج گزشتہ دس سال سے دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے افواج پاکستان نے، دہشت گردوں کے سامنے بند باندھ کر اپنے شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہیں اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہیں اور ہماری پاک فوج دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی مشکل جنگ لڑرہی ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ افواج پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے ہمسایہ دشمن کے عزائم کے آگے بند باندھنے ہیں اور پاکستان کی سلامتی کے ضامن ادارے نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، ہم سب کو اس جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دیناہوگا، یہاں پر بڑی غور طلب بات یہ ہے کہ کوئی بھی قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتی کسی ملک کا دفاع جتنا مضبوط ہو تاہے قوم بھی اتنی ہی شاندار اور مضبوط ہوتی ہے پاک فوج کے جوان شدید گرمی اور سردی میں اپنی جان کی پروہ کئے بغیر ملک کی سرحدوں پر فرائض انجام دیتے ہیں، جس کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سو تے ہیں آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہیں،اور افواج پاکستان دہشت گردی کے آگے بند باندھے ہوئی ہے غور طلب بات یہ ہے کہ پاکستان جب وجود میں آیا تو اس وقت لاکھوں مسلمانوں نے جان و مال اور ہر طرح کی قربانیاں دی بہت سے لوگ وہاں اپنا پیسہ جائیداد اور مکانات سب چھوڑ آئے یہ سب وطن سے محبت کا جذ بہ ہی ہے جو ا نسان کو اپنے ہم وطنوں کی خدمت کرنے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونے پر امادہ کرتا ہے اور وطن کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی سے گریز نہیں کرتا اسی جذبے کی وجہ سے ضرورت پڑنے پر اپنی جان بھی قربان کر دیتا ہے جو لوگ وطن کیلیے جان قربان کرتے ہیں ان کا نام ہمیشہ تا ریخ میں زندہ رہتا ہے افواج پاکستان دہشت گردی سے قوم کو نجات دلانے کا عزم رکھتی ہے عسکریت پسندوں کو شکست دینے میں ضرب عضب کی کامیابی پر کوئی بھی شبہ نہیں کر سکتا،اورآپریشن ضرب عضب نے عسکریت پسندوں کی کمر توڑدی ہیں اور، انہیں اکٹھے ہونے اور حملہ کرنے سے قاصر بناتے ہوئے امن کی بحالی کے لیے جگہ بنائی ہے افواج پاکستان اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کمزور کرتے اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا پہلا مرحلہ تقریبا مکمل کر لیا ہے دہشت گردی، عسکریت پسندی اور انتہاپسندی ختم کرنے کے لیے حکومت اور دفاعی اداروں پر لازم ہے کہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں، غور طلب بات یہ ہے کہ دہشت گردی پاکستانی ریاست اور معاشرہ کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں دہشت گردی کی روک تھام نہ کی گئی تو پاکستان ایک غیر موثرمعاشرہ و ریاست بن کر رہ جائے گا اور پاکستانی ریاست و معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائی گی اور اس سے ملکی وحدت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں لہذا ہر پاکستانی کو اپنی اپنی جگہ پر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہونا ہو گا یہاں بڑی غور طلب بات یہ ہے کہ ضرب عضب کی کامیابی پر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو شکست ہوئی ہے ہمسایہ دشمن نے خطے میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے دہشت گرد انہی کے اشاروں پر ملک دشمن ایجنڈے کو پایا تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ایک طرف بھارت ہے جس کو چین نصیب نہیں، دوسری جانب افغان سرحد پر استعماری قوتیں اسلامی جمہوریہ کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں بھارتی حکومت تمام پڑوسیوں کو دشمن سمجھتی ہے‘ لہٰذا اس نے ہر پڑوسی ملک کی سرحد کے نزدیک اسلحہ جمع کر رکھا ہے اس وقت ہماری پاک فوج دہشت گردی کے خلاف بہت بڑی مشکل جنگ لڑرہی ہیں اس لیے ہم سب کو اس جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دیناہوگا پاکستان جس نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اس کا تقاضہ یہ ہے کہ ہمیں اچھے اور بْرے کے نظریات سے باہر نکل کر پاکستان کے آئین اور عالمی قوانین کو مدنظر رکھنا ہوگا،افواج پاکستان نے بڑی سے بڑی قربانی دینے میں دریغ نہیں کیا اور نہایت بہادری سے ملک کی حفاظت کی اور افواج پاکستان نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے بڑے بڑے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے گیااورمحب وطن فوجی جوان ملک کی خاطر جان کی قربانیاں رہے ہیں یہاں پر بڑی غور طلب بات یہ ہے کہ افواج پاکستان ، عرب اسرائیل ،عراق کویت جنگ ،اور خلیج کی جنگ میں حلیف عرب ممالک کی فوجی امدادکے لئے بھی نمایاں خدمات انجام دے چکی ہے آج وطن عزیز جن حالات سے دوچار ہے وہ انتہائی تشویش ناک ہیں اندرونی اور بیرونی طور پر دشمنان پاکستان ہماری جڑیں کھوکھلی کرنے میں مصروف عمل ہیں آزادی کے بعد سے پاک فوج بھارت سے3 جنگوں اورمتعدد سرحدی جھڑپوں میں دفاع وطن کا فریضہ انجام دے چکی ہے،آزادی کے بعد سے پاک فوج بھارت سے3 جنگوں اورمتعدد سرحدی جھڑپوں میں دفاع وطن کا فریضہ انجام دے چکی ہے پاک فوج دنیا کی باصلاحیت فوج ہے،وہ تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے فوجی جوانوں نے ملک و قوم کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے ہیں۔ افواج پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی قوم بھی دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آئیے ملک دشمن عناصر کی گھٹیا سازشوں کو بے نقاب کرنے کے لئے ایک ہوجائیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ نہ صرف کھڑی ہو گئی پاک فوج کی منزل و مقصد پاکستان دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچاکر ملک میں امن قائم کرنا ہے اﷲ تعالی ملک پاکستان کو امن دشمن عناصر سے محفوظ رکھے، آمین

Mian Naseer Ahmad
About the Author: Mian Naseer Ahmad Read More Articles by Mian Naseer Ahmad: 32 Articles with 29027 views I am writer, Journalist, Editor i always try to explore the truth of society and never involve in notorious activities.. View More