اسلام آباد کے چند خوفناک اور پراسرار مقامات

اسلام آباد پاکستان کا دارالحکومت ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک خوبصورت٬ پرامن اور پرسکون شہر ہے- اگر آپ اپنی کاروباری مصروفیات سے تھک چکے ہیں تو آپ بلا جھجک آرام و سکون کے لیے کچھ وقت اس شہر میں گزار سکتے ہیں جہاں نہ تو کوئی ٹریفک کا اژدھام پایا جاتا ہے اور نہ شور کی آلودگی- تاہم اسلام آباد کے کچھ مقامات ایسے بھی ہیں جنہیں خوفناک اور پراسرار قرار دیا جاتا ہے- یہ ایسے مقامات ہیں جہاں رات کے وقت جانے سے منع کیا جاتا ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام مقامات سیاحتی ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ ان مقامات کی سیر کو بھی آتے ہیں-


Buddhist Graveyard
یہ بدھ مت مذہب کے پیروکاروں کا قبرستان ہے جو کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں واقع ہے- اس قبرستان کو دیکھنے کے لیے آنے والے متعدد سیاحوں اور دیگر افراد کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہاں رونے اور کسی کے چلنے کی آوازیں سنی ہیں-

image


Trail-3 Margalla Hills
مارگلہ کی پہاڑیاں اسلام آباد کا ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے- تاہم ان پہاڑیوں کی بلندی تک پہنچنے والے ایک مخصوص راستے کو لوگ خوفناک قرار دیتے ہیں- اکثر سیاحوں نے اس مقام کے حوالے سے شکایت کی ہے کہ انہیں یہاں موجود جنگلات سے سرگوشیوں اور عجیب و غریب سرسراہٹ کی آواز آئی تھیں- اور یہ تمام خوفناک سرگرمیاں عموماُ رات کے اوقات میں ہوتی ہیں-

image


Kachnar Park
کچنار پارک بھی ایک انتہائی خوبصورت پارک ہے اور اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں واقع ہے- لیکن اس پارک کے حوالے سے بھی کئی خوفناک خبریں جنم لے چکی ہیں- رات کے وقت پارک کی سیر کو آنے والے اکثر افراد نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے- ان افراد کا واسطہ غیر معمولی سرگرمیوں سے پڑ چکا ہے-

image


Shah Allah Ditta Caves
شاہ اﷲ دتہ نامی یہ غاریں انتہائی قدیم ہیں اور ان کی تاریخ 700 سال پرانی ہے- مختلف سیاحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہاں عجیب و غریب آوازیں سنائی دیتی ہیں جیسے کہ دو لوگ آپس میں بات چیت کر رہے ہوں- سیاحوں کے مطابق ایسی آوازیں رات کے وقت آتی ہیں- یہ قدیم غاریں اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں واقع ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The capital of Pakistan, Islamabad is undeniably a beautiful city. Peaceful and calm, the city is a perfect escape when you are tired of your busy, hectic routine. Without getting into any hassle of traffic or noise pollution of continuous honks on the roads, Islamabad is a perfect city. That is what many of us Pakistanis, including myself believe in. However, there are certain places in Islamabad which are said to be haunted.