اور الله کی راہ میں جہاد کرو جیسا حق ہے جہاد کرنے کا

سورہ الحج - ٢٢ ------------- آیات # ٧٣ تا ٧٨
اے لوگوں ایک کہاوت فرمائی جاتی ہے اسے کان لگا کر سنو وہ جنھیں الله کے سوا تم پوجتے ہو ایک مکھی نہ بنا سکیں گے اگرچہ سب اس پر اکٹھے ہو جائیں اور اگر مکھی ان سے کچھ چھین کر لے جائے تو اس سے چھڑا نہ سکیں کتنا کمزور چاہنے والا اور وہ جس کو چاہا - الله کی قدر نہ جانی جیسی چاہئے تھی بیشک الله قوت والا غالب ہے - الله چن لیتا ہے فرشتوں میں سے رسول اور آدمیوں میں سے بیشک الله سنتا دیکھتا ہے - جانتا ہے جو انکے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور سب کاموں کی رجوع الله ہی کی طرف ہے - اے ایمان والوں رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلے کام کرو اس امید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو - اور الله کی راہ میں جہاد کرو جیسا حق ہے جہاد کرنے کا اس نے تمہیں پسند کیا اور تم پر دین میں کچھ تنگی نہ رکھی تمھارے باپ ابراھیم کا دین الله نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے اگلی کتابوں میں اور اس قرآن میں تاکہ رسول تمہارا نگہبان و گواہ ہو اور تم اور لوگوں پر گواہی دو تو نماز برپا رکھو اور زکوات دو اور الله کی رسی مظبوط تھام لو وہ تمہارا مولا ہے تو کیا ہی اچھا مولا اور کیا ہی اچھا مدد گار -

سورہ الفرقان ٢٥ ------------------------ آیہ # ٥١ تا ٥٢
اور ہم چاہتے تو ہر بستی میں ایک ڈر سنانے والا بھیجتے - تو کافروں کا کہا نہ مان اور اس قرآن سے ان پر جہاد کر بڑا جہاد


سورہ النحل - 16 -------------------- آیہ # 123
پھر ہم نے تمہیں وحی بھیجی کہ دین ابراھیم کی پیروی کرو جو ہر باطل سے الگ تھا اور مشرک نہ تھا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113869 views nothing special .. View More