پاکستان: وادی کمرات کے سحر انگیز مقامات٬ دل موہ لینے والے مناظر

وادی کمرات ایک انتہائی خوبصورت اور دلچسپ وادی ہے جو کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے اپر دیر میں واقع ہے- یہ پاکستان کی حسین ترین وادیوں میں سے ایک ہے اور سیاحوں کے لیے ایک پرکشش مقام ہے- ہر سال موسمِ گرما میں ملک بھر سے ہزاروں سیاح اس وادی کی سیر کو آتے ہیں اور اس کی ہریالی اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہیں- ہم یہاں اس خوبصورت وادی کے چند سحر انگیز مقامات کے نام اور ان کی خوبصورت تصاویر پیش کر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کا بھی دل کم سے کم ایک مرتبہ اس وادی کی سیر کرنے کو ضرور چاہے گا-
 

image
یہ وادی کمرات سے گزرنے والے ایک دریا کا منظر ہے جسے پنجکورہ دریا کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
وادی کمرات کے علاقے تھل میں لکڑی کے تختوں کی مدد سے قائم کی جانے والی نہریں-
 
image
یہ خوبصورت آبشار وادی کمرات کے علاقے جہاز بندہ میں واقع ہے-
 
image
وادی کمرات میں واقع اس حسین ترین مقام کو دو کالا چشمہ کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ کمرات وادی کا بداگوئی پاس ہے-
 
image
یہ پرکشش مقام بھی وادی کمرات میں واقع ہے اور چاہروٹ بندہ کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
وادی کمرات کا منفرد درختوں کا حامل جنگل-
 
image
وادی کمرات کا یہ راستہ کٹورہ جھیل تک جاتا ہے-
 
image
یہ خوبصورت آبشار بھی کمرات وادی کے علاقے جہاز بندہ میں واقع ہے-
 
image
کمرات وادی میں واقع کٹورہ جھیل-
 
image
اس دلکش راستے کو جانڈرئی کے نام سے جانا جاتا ہے-
 
image
یہ کمرات وادی کا علاقہ کالکوٹ ہے-
 
image
سحر انگیز نظاروں کی حامل یہ جھیل بھی اسی وادی میں واقع ہے اور باڑہ ڈنڈ کے نام سے جانی جاتی ہے-
 
image
یہ اس خوبصورت وادی کا اختتامی حصہ ہے اور ڈوجانگا کے نام سے جانا جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Kumrat Valley is a charming valley in Upper Dir district of KPK province in Pakistan. It is one of the beautiful valleys of Pakistan, and a picturesque spot for travelers. Every summer season thousands of tourists from different areas of the country visit to Kumrat valley and enjoy the pristine greenery and cool weather.