پاکستان معاشی لحاظ سے ترقی پزیر ملک ہے اور اس ملک میں
زیادہ تر آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے اور سیاستدانوں نے دعوے
تو بہت کیے کہ ہم پاکستان سے غربت کم کریں گے ہم عوام کو خوشحال بنایں گے
مگر وہ دعوے صرف دعوے رہ گے اور پاکستان میں غربت کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی
ہے اور مدل کلاس کم ہورہی ہے اور صرف دو طبقے بن رہے ہیں امیر سے امیر تر
اور غریب سے غریب تر اور سیاستدان سے کچھ بچے تو وہ غریبوں پر خرچ کریں ان
کے اپنے پیٹ نہیں بھر رہے ستر سال سے عوام آس لگاے بیٹھے ہیں کہ کب ان کے
حالات بہتر ہوں گے مگر سیاستدان جب چاہتے ہین کوی نہ کوئی شغل بنالیتے ہیں
تاکہ عوام ان سے کچھ مانگ نہ سکے ایک ایشو کچھ کم ہوتا ہے تو. دوسرا سر
اٹھا لیتا ہے پاکستان کی تاریح گواہ ہے کہ کسی حکومت کا وقت سکون سے نہیں
گزرا اور ہر حکومت کسی نہ کسی مسلے میں الجھی. رہی اور جب وہ حکومت ختم
ہوتی ہے تو وہ بڑے فحر سے کہتی ہے کہ اسے کام نہیں کرنے دیا گیا ایک اور
چانس دین ہم دودھ کی نہریں بہا دیں گے یہ دراصل جھوٹ بولتے ہیں. اور موجودہ
دور کو دیکھیں. پہلے دھاندلی پر دھرنے ہوے پھر پانامہ کا ایشو آیا پھر ڈان
لیکس عوام بھوک سے مر رہی ہے عوام بجلی کی وجہ سے تڑپ رہی ہے اور سیاستدان.
پانامہ اور ڈان لیکس. پر سیاست اور بیان بازی کر رہے ہیں پاکستان نے دو
چیزوں مین بڑی ترقی کی ہے دعوے اور جھوٹ. باقی اور کچھ نہیں. سیاستدان خود
تو عیاشیاں کر رہے ہیں اور اگلے الیکشن کا خرچہ بھی جمع کر لیا ہے اب
سیاستدان. اگلے الیکشن کیلیے پر تو ل رہے ہیں. اور عوام کو پھر. بے وقوف
بنانے کی تیاری کر رہے ہیں. اللہ پاک سیاستدانوں کو ہدایت دے آمین- |