بے باک اخبار کا جشن سالگرہ

ممبئی اردو نیوز بھی اپنی منزل کی طرف ان ہی دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھامے چل رہا ہے جس کی وجہ سے اسے صرف ایک سال کی ہی مدت میں وہ کامیابی ملی جس کا لوگوں کو گمان بھی نہ تھا۔عوام نےاپنے آزمائے ہوئے حق گو صحافیوں کا اسی طرح ساتھ دیا جو اس سے قبل دیتے آرہے تھے۔ یہ سچ ہے کہ کسی بھی اخبار کی کامیابی اس کے قارئین پر منحصر ہوتی ہے کہ قارئین کے ذوق کے موافق وہ اخبار مواد فراہم کرے ـ

کسی بھی قافلے کو منزل تک پہنچنے کے لیے دوچیزیں درکار ہوتی ہیں مضبوط حوصلہ اور مخلص ساتھی۔ ممبئی اردو نیوز بھی اپنی منزل کی طرف ان ہی دونوں چیزوں کو مضبوطی سے تھامے چل رہا ہے جس کی وجہ سے اسے صرف ایک سال کی ہی مدت میں وہ کامیابی ملی جس کا لوگوں کو گمان بھی نہ تھا۔عوام نےاپنے آزمائے ہوئے حق گو صحافیوں کا اسی طرح ساتھ دیا جو اس سے قبل دیتے آرہے تھے۔ یہ سچ ہے کہ کسی بھی اخبار کی کامیابی اس کے قارئین پر منحصر ہوتی ہے کہ قارئین کے ذوق کے موافق وہ اخبار مواد فراہم کرے ـ ممبئی اردو نیوز کا یہ خاصہ رہا ہے کہ اس نے اول دن سے ہی امت کے منتشر شیرازے کو اپنی صحافت کے ذریعہ متحد کرنے کی کوشش کی ، قوم کے مسائل کو نہایت ہی بے باکی سے اُٹھائے جس کا قوم نے بھی اعتراف کیا ،موجودہ حکومت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتیں کیں اور انہیں یہ بتادیا کہ حقیقی صحافت کسے کہتے ہیں۔ اور زرد صحافت کے پروردہ لوگوں کے منہ پر طمانچہ رسید کیا اور ابن الوقت صحافیوں کو ان کی اوقات بھی دکھادی ۔ آج ہمیں اس معنی خوشی ہورہی ہے کہ ہمارا اخبار ایک سال کا سفر پورا کررہا ہے جس کے لیے تمام اسٹاف اخبار کے مالکان مبارک بادی کے مستحق ہیں۔ لیکن یہ سچ ہے کہ ہماری کامیابیوں میں ہمارے قارئین کا بہت بڑا ہاتھ رہا ہے اگر ان کا تعاون نہ ہوتا تو یقیناً ہم کامیاب نہیں ہوپاتے۔ ہم سلام کرتے ہیں ان قارئین کو جنہوں نے ہمیں تعاون بخشا ،اردو کی خدمت کے لیے وقف اور قوم کی آواز ’’ممبئی اردو نیوز‘‘ کا ساتھ دیا۔ آئندہ بھی ہماری یہی کوشش رہے گی کہ ہم آپ کی امیدوں پر پورے اتریں، اور آپ کی آواز بن کر ایوانوں میں گونجیں ـ بے باکی ہمارا خاصا ہے اور اس کے لیے ہم اس سے قبل بھی جانے جاتے تھے اور آج بھی ممبئی اردو نیوز نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہمارے پایہ قدم میں لغزش نہیں آئی ہے اور ان شاء اللہ ہم اپنی اس ناتواں آواز کے ذریعہ ایک نہ ایک دن ضرور قوم کو اس کے حقوق دلانے میں کامیاب ہوں گے۔ کوئی بھی چیز چھوٹی نہیں ہوتی اور ہم نے خود کو کبھی چھوٹا تصور بھی نہیں کیا ہم نے اپنے اہداف ومقاصد بڑے رکھیں اور خدا سے پرامید ہوکر قوم کی خدمات کے لیے خود کو وقف کیا اور اس کی آواز بنے۔ آج ہمیں اس جشن سالگرہ پر اندازہ ہورہا ہے کہ ہم واقعی اپنی قوم کی آواز ہیں ـ ،نہیں تو ممبئی جیسے شہر میں ایک اخبار کا مارکیٹ میں آنا اور آتے ہی اردو دنیا میں تہلکہ مچا دینا ایک معجزے سے کم نہیں۔

NAZISH HUMA QASMI
About the Author: NAZISH HUMA QASMI Read More Articles by NAZISH HUMA QASMI : 109 Articles with 77806 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.