انٹرنیٹ اور فیس بک پر اسلام کی تصویروں کے بارے میں ایک حقیقی سچ۔

آج کل ای میلز کے ذریعے ایک تصویر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں بہت بڑے انسانی ڈھانچے دکھائے
گئے ہیں اور لکھا گیا ہے کہ یہ قومِ عاد کے لوگوں کے ڈھانچے ہیں۔ اور مسلمان لوگ بغیر سوچے سمجھے سبحان اللہ سبحان اللہ کہہ رہے ہیں حتٰی کہ یہ جانے بغیر کہ قرآن مجید میں ذکر ہے کہ قومِ عاد کی کوئی نشانی موجود نہ ہے یہ تصاویر بالکل جعلی ہیں اور فوٹوشاپڈ ہیں۔ جسکا مطلب ہے کہ ایک ڈھانچے کی تصویر کو اٹھایا اور اسکے ساتھ دو لوگوں کر کھڑا کر دیا اور ان کے قد چھوٹے کردیے جس سے یہ ظاہر ہو کہ ڈھانچے بہت بڑے ہیں اور پھر لکھ دیا کہ یہ قومِ عاد کا ڈھانچہ ہے۔ اللہ اکبر۔اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ مسلمانوں کی سیدھی راہ دکھائے۔

اِس مثال کا ذکر کرنے سے مراد یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس ایمان کی طاقت ہے تو آپ اِس قابل ہوں گے کہ درست اور غلط یا سچ اور جھوٹ میں فرق کر سکیں دوسری مثال میں ایک اوراسی طرح کی ای میل بھی ہے جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قبرِ مبارک دکھائی گئی ہے جبکہ دکھائی جانے والی قبر دراصل جلا ل الدین رومی کی ہےاگر کسی کو تصدیق کرنی ہو تو ترکی جا کر سکتا ہے یا گوگل ویب سائٹ پر ڈھونڈ سکتا ہے-

اِسی طرح کچھ ای میلز اور ہیں جن میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاٰ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاٰ کے گھر دکھائے گئے۔ یہ لوگ کہاں سے لیکر آگئے یہ تصویریں۔ اللہ اکبر یہ بات توجہ طلب ہے کہ ایک جدید کیمرہ جسکی تصویر کھینچنے کی صلاحیت اتنی اچھی ہے کہ کھینچی ہوئی تصویر پاسپورٹ پر لگنے والی تصویر سےبھی بہت اچھی ہوتی ہے تو اُس کیمرے سے کھنچی ہوئی کسی گھرکی تصاویر کو حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاٰیاحضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہاٰسے منسوب کر دیا گیا ہے-

چودہ سو سال پہلے اتنا جدید کیمرہ کہاں سے آگیا یہ سب جعلی تصویریں ہیں اور ہم لوگ بنا تصدیق کیے فوراً اپنے دوستوں اور احباب کو اِسطرح کی ای میلزبھیج دیتے ہیں اور بسا اوقات نیچے یہ بھی لکھ دیتے ہیں کہ
اگر تم نے دس لوگوں کو نہ بھیجی تو نقصان میں رہو گے۔ اللہ اکبر۔ اب ہمارا ایمان ان جعلی تصاویر سے ناپا جائےگا-

آجکل شیاطین صفت لوگوں نے ہتھکنڈا بنا لیا مسلمانوں کو بھٹکانے کا، کبھی ٹماٹر پر اللہ کا نام لکھ کر، کبھی روٹی ، کبھی بیگن اور مختلف سبزیوں پر اللہ کا نام لکھ کر مسلمانوں کو بھٹکاتے ہیں۔جب کہ اسی قسم کی تصاویر ہندو عیسائی بھی پوسٹ کر رہے ہیں تو کیاوہ سچے بن گئے ۔ کیا ہمارا ایمان اب اس طرح کی تصاویر سے راہِ نصیحت حاصل کریگا۔ نہیں ہر گز نہیں، ہمارے پاس قرآن مجید ہے جوسب سے بڑی راہنماہے ۔جب تم قرآن پڑھو اور سمجھو گے تو ایمان کی طاقت بڑھتی جائی گےبڑھتی جائی گے اور حق و باطل کی پہچان ہونے لگے گی-

صرف اور صرف قرآن مجید کو اپنی ہدایت اور علم کا ذریعہ بنائیں اور اسکے علاوہ کچھ نہیں۔ اللہ ہم سب کوہدایت دے۔آمین

Rashid Ahmed Nadeem
About the Author: Rashid Ahmed Nadeem Read More Articles by Rashid Ahmed Nadeem: 12 Articles with 12733 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.