ہر کامیاب چیز بہت جلد لوگوں کے دل میں اپنا گھر بنالیتی
ہے اور ہم ایک طویل وقت تک ان کامیاب اشیاﺀ کو یاد رکھتے ہیں جبکہ ناکام
اشیاﺀ کو ہم نظر انداز کردیتے ہیں اور انہیں کبھی حاصل بھی نہیں کرنا چاہتے-
لیکن سوئیڈن میں ایک ایسا میوزیم کھولا جانے والا ہے جہاں ایسی اشیاﺀ رکھی
جائیں گی جو کامیابی حاصل نہیں کرسکیں- “Museum of Failures” نامی یہ
میوزیم ڈاکٹر سیموئیل ویسٹ کی ایجاد ہے- ڈاکٹر سیموئیل 7 سالوں تک ناکامی
اور کامیابی اور ان دونوں کے بارے میں لوگوں کی رائے کا مطالعہ کیا- ڈاکٹر
سیموئیل کے اس میوزیم کا افتتاح رواں سال جون میں کیا جائے گا اور آغاز میں
دنیا بھر کی 60 سے زائد ناکام اشیاﺀ کی نمائش کی جائے گی- اس میوزیم میں
رکھی جانے والی چند ناکام اشیاﺀ کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہے-
|
|
دی ٹوئٹر پیک ایک ایسی ڈیوائس تھی جس کی مدد سے ٹوئٹ کی جاسکتی تھی اور یہ
ڈیوائس سال 2008 میں متعارف کروائی گئی تھی- تاہم یہ مارکیٹ میں اپنی جگہ
بنانے میں ناکام رہی-
|
|
یہ محفوظ شدہ گوشت کا پیکٹ تھا جسے ٹوتھ پیسٹ بنانے والی مشہور کمپنی
کولگیٹ نے متعارف کروایا- تاہم اس کمپنی کی یہ پروڈکٹ کوئی خاص پذیرائی نہ
حاصل کرسکی-
|
|
Harley-Davidson موٹر سائیکل تیار کرنے والی دنیا کی مقبول ترین کمپنی ہے-
اس کمپنی نے اپنا پرفیوم بھی متعارف کروایا لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا
پڑا- ڈاکٹر سیموئیل ویسٹ کے مطابق “ یہ پرفیوم بری طرح ناکام ہوا“-
|
|
ایپل ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک جانا مانا نام ہے- لیکن ایپل کی بھی ایک
پروڈکٹ “ایپل نیوٹن“ صارفین کے درمیان کوئی خاص مقبولیت حاصل نہ کرسکی- یہ
ابتدائی پی ڈی اے تھا-
|
|
1989 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے ایک گیم متعارف کروایا گیا جس
میں جائیداد کی خرید و فروخت کی جاتی تھی- تاہم یہ گیم پسند نہیں کیا گیا
اور جلد ہی بند ہوگیا-
|
|
یہ تھا سونی بیٹامکس ویڈیو کیسٹ پلئیر جو کہ اپنے حریفوں کا مقابلہ نہ
کرسکا اور جنگ ہار گیا-
|
|
سال 2006 میں مشہور زمانہ کمپنی کوکا کولا نے کوکا کولا بلیک کے نام سے ایک
پروڈکٹ متعارف کروائی جو سافٹ ڈرنک کا کافی فلیور کا ورژن تھا-
|
|
دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا گوگل گلاس کوئی ماضی کا قصہ نہیں-
ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل کی حالیہ ایجاد اب تک کوئی خاص کارنامہ سرانجام
نہیں دے پائی-
|
|
یہ کوڈک کا ڈیجیٹل کیمرہ تھا جو کہ 1990 میں متعارف
کروایا گیا لیکن مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہا- |