سوجوک تھراپی ایک حیرت انگیز علاج

سوجوک طریقہ علاج انسانوں کے لئے الله تعالی کا بہترین تحفہ ۔
یہ قدرتی ہیلنگ کا قدیمی و جدید طریقہ علاج ہیں۔سوجوک طریقہ علاج آسان ۔ مگر طاقتور۔ زیادھ مؤثر استعمال میں نہایت بااثر اور مضر اثرات سے پاک ہیں۔
سوجوک طریقہ علاج ایک سستا اور شریفانہ علاج ھے۔



سوجوک پاکستان آفیشل ۔

خداوندِعالم ہمیں بہترین حا لت میں دنیا میں لاتا ہے.جیسا کہ وہ خود انسانی خلقت کے مختلف مدارج بیان کرنے کے بعد فرماتاہے ۔ تبارأ اللہ احسن الخالقین لیکن اس کو کیا کہا جا ئے کہ ہم خود اپنے ہاتھوں سے اپنے جسم کو نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔ مثلاً زیادھ کھانا، سگریٹ نوشی، کولامشروبات اورآأسکریم وغیرہ کا وقتاً فوقتاً استعمال، ورزش نہ کرنا، رات کو دیر سے سونااور صبح دیر سے اٹھنا ایک ہی حالت میں گھنٹوں ٹی وی یا کمپیوٹر کے سامنے بیٹھے رہنا وغیرھ وغیرھ ۔۔۔۔ یہ حقیقت ہے کہ خدا کی نعمتوں کی قدر نہ کرنے سے ہم پریشانیوں میں مبتلا ہوتے ہیں.(خواہ وہ جسمانی خرابیاں ہوں یا روحانی) اور اس کی اہم وجہ علم کی کمی ہے۔

علم کے ان گنت شعبے اور درجے ہیں۔ ظاہر ہے انسان کی مختصر زندگی اس کی متحمل نہیں ہوسکتی کہ وہ ہر شعبے میں مہارت حاصل کرلے لیکن کم از کم علم تو حاصل کر ہی سکتا ہے وہ جسم جو پیدا ئش سے موت تک اس کا ساتھ دیتا ہے۔اس کے متعلق بنیادی معلومات حاصل کرلے کیوں کہ ہم اپنے جسم سے واقف نہیں ہوں گے تو اپنے نفس سے کیسے واقف ہوسکتے ہیں اور پھر اس پروردگار سے کیسے واقف ہوسکتے ہیں جس نے یہ سب کچھ بغیر استحقاق کے ہمیں دے دیا۔

قرآن مجید جو ہمیں مسلسل غور وفکر کی دعوت دے رہا ہے کیا اس کا تقاضا یہ نہیں ہے کہ ہم اپنے اندر کے کارخانے کی معلومات حاصل کریں جس کا لازمی نتیجہ خدا کے حضور سپاس اور شکر گزاری ہے۔

اس وقت دنیا میں بیماریوں سے بچاؤ اور علاج کے مختلف طریقہ را ئج ہیں۔جن میں سے ایک سوجوک تھراپی بھی ہیں۔جس میں ہاتھ کہ پنجوں اور پیر کہ تلوؤں پر مختلف طریقوں سے جسم کہ تمام آرگن ، حصہّ یا جوڑ کا علاج کیا جاتا ہیں۔

سوجوک تھراپی کی تکمیل و تحقیق جنوبی کوریا کے سائسندان و فلاسفرپروفیسر پارک جے وؤ نے۳۵ سال کی ریسرچ کے بعد کی ہے۔آپ نے سائنٹیفک ریسرچ کے ذریعہ دنیائے طب کو نئے نظریات دئیے اور سوجوک تھراپی کا آغاز کیا۔ سوجوک تھراپی صرف طریقہ علاج ہی نہیں بلکہ زندگی کہ بنیادی اْ صولوں کو جاننے اور سمجھنے کا بہترین طریقہ ہیں۔یہ طریقہ علاج سائنسی اور قدیمی روائیتوں سے منسلط کیا جاتا ہیں سوجوک تھراپی بہت آسان مگر انتہائی مؤثر ہے۔جس کی وجہ سے دنیا کہ کئی ممالک میں تیزی سے اپنایا جارہا ہیں اور بہت سے لوگ اس قدرتی علاج سے فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔

سوجوک تھراپی کہ بنیادی اصولوں کو ہر کوئی آسانی سے سیکھ و سمجھ سکتا ہیں اور کئی صورتوں میں اپنے آپ کا اور اپنے اہلِ و عیال کا علاج کرنے میں اس کو کسی قسم کی دوائی کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

سو جوک دو کورین الفاظ مجموعہ ہیں ’سو‘ لفظ کے معنیٰ ہے ’ہاتھ‘
اور ’جوک‘ لفظ کے معنیٰ ہے ’پیر‘
ہاتھ و پیر پر کریسپونڈینس پوائنٹ ہیں جو انسانی صحت کو دور سے کنڑ ول کرنے والے پینل ہے اور یہ پوائنٹ چھوٹے کلینک کی طرح کام انجام دیتے ہیں اس کی مدد سے انسان کی تمام بیماریوں کا علاج قدرتی طریقوں سے کیا جاتاہیں۔
سوجوک تھراپی میں موجودہ دور میں استعمال ہونے والی تمام تھراپیز اور تمام طریقہ علاج کو نئے انداز میں شامل کیا گیا ہیں جو استعمال میں نہایت آسان اور اپنے اندر جامعِ حقیقت رکھتے ہیں۔

مثال کے طور پر سیڈز تھراپی، میگنیٹ تھراپی، کرسٹل تھراپی، کلر تھراپی، نیڈل تھراپی، پریشرتھراپی، موکسی بوشن تھراپی، ٹوئسٹ تھراپی، اروما تھراپی، چکڑا تھراپی، مُدرا تھراپی، سمائل یوگاتھراپی، ٹائی چی، سمائل میڈٹیشن وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔۔

اگر ہم اس بات کا محتاطی کہ ساتھ تجزیہ کرے کے ہمارے ہاتھ و پیر کی ہمارے جسم کے ساتھ کتنی گھیڑی مشابہت ہیں۔

تو اس علاج کی کارکردگی سمجھ آجائے گی اور ساتھ ہی ہمارے ہاتھ و پیر کہ کریسپونڈینس پوائنٹ کی سمجھ ہوجائے گی جن پر بیماری کی علامت کی صورت میں دباؤ ؍پریشر ڈالنا ہوگا۔

اس سب کہ لئیے ہمیں قدرت کہ قریب تر ہونا پڑے گا کہ ہاتھ اور پیر کی بناوٹ ہمارے جسم سے کتنی ملتی جلتی ہیں ان پر علاج کرنے کی قدرتی قوت موجود ہیں اور ان کی بناوٹ اس طرح کی گئی ہے کہ یہ طریقہ علاج کا استعمال کرسگے اس طریقہ علاج کی مدد سے قدرت ہمیں ہدایت دیتا ہے اور انسانوں کے لیئے اس کی محبت واضح طور پر ظاہر ہوتی ہے کہ انسان قدرتی طور پرصحت مند رہے۔

ہر کسی کو اپنی صحت کی معلومات ہونی چاہیئے اور اس کا استعمال کرنا چاہیئے جس سے مشکل سے مشکل حالتوں میں اپنی اور اپنے اہلِ و عیال کی مدد کر سگے۔

سوجوک قدرتی طریقہ علاج ہیں، سوجوک تھراپی ہاتھوں کہ پنجوں اور پیروں کے تلوؤں کہ کریسپونڈینس پوائنٹس پر ڈباؤ ڈال کر علاج کرنے کا طریقہ ہے جو اب تک کہ اپنی مدد آپ کے تحت علاج کرنے کہ طریقوں میں اوّل درجہ رکھتا ہے۔

سوجوک تھراپی کی اہم خوبیاں ۔۔۔۔۔
سوجوک تھراپی میں کسی قسم کی دوائی، انجکشن، ایکسرے، لیب ٹیست، الٹراساؤنڈ، ایم آر آئی وغیرہ کی ضرورت پیش نہیں آتی ہیں۔

سوجوک طریقہ علاج نہایت آسان، مگرطاقتور، زیادہ مؤثر ، استعمال میں نہایت با اثر اور مضر اثرات سے پاک ہے۔سوجوک طریقہ علاج ایک سستااور شریفانہ علاج ہیں۔

سوجوک تھراپی کو صیح استعمال میں لانے پر اس طریقہ علاج کا اثر کچھ ہی منٹوں یا چند ہی ایک سیکنڈ میں محسوس ہونے لگتا ہے۔

یہ طریقہ علاج انسان کا بنایا ہوا نہیں ہیں اس نے اسکی تلاش (دریافت) کی ہے اس کی ابتداء تو قدرت سے ہے اسی لیئے یہ اثر دار ہیں۔

کریسپونڈینس پوائنس پر ڈباؤ ڈالنے پر مریض کو سکون حاصل ہوتا ہیں اس سے کوئی منفی اثرات نہیں پہنچتے اتنا ہی نہیں غلط استعمال پر بھی اس کہ کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے۔

سوجوک کے علاوہ پریشر پوائنٹس کے جتنے بھی طریقہ علاج موجود ہیں ان میں پوائنٹس ڈھونڈنا بہت مشکل اور اِسے یاد کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے، جبکہ سوجوک میں پوائنٹس کو یاد کرنے کی یا یاد رکھنے کی ضرورت ہی پیش نہیں آتی، کیونکہ ہمارے جسم اور ہمارے ہاتھ و پیر میں پوائنٹس ایک ہی ترتیب و سیریل سے ہیں جو آسانی سے سمجھے جا سکتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Muhammad Rizwan Kothari
About the Author: Muhammad Rizwan Kothari Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.